ٹیکسٹائل سیکٹر کو جی ایس ٹی کی مد میں زیرو ریٹ کرنے کا مطالبہ

Textile

Textile

فیصل آباد (جیوڈیسک) مشترکہ پریس کانفرنس میں مختلف صنعتی تنظیموں نے ٹیکسٹائل انڈسٹری کو بحران سے نکالنے کیلئے وزیر اعظم کی جانب سے اسے سیلز ٹیکس کی مد میں زیرو ریٹ قرار دینے کو احسن اقدام قرار دیا، لیکن انکا کہنا تھا کہ ایف بی آر کی جانب سے اسکی راہ میں رکاوٹیں پیدا کی جا رہی ہیں۔

صنعتی تنظیموں کے نمائندوں کا کہنا تھا کے سیلز ٹیکس کے نفاذ سے انکے اربوں روپے ری فنڈز میں پھنسے ہوئے ہیں جسکی وجہ سے انکا کاروباری سرمایہ محدود ہو گیا ہے اور ایکسپورٹ میں واضح کمی آئی ہے۔

انکا کہنا ہے کہ وزیر اعظم نے سیلز ٹیکس ختم کرنے کی یقین دہانی تو کرائی ہے لیکن اس پر عملدرآمد ہوتا ہوا دکھائی نہیں دے رہا، اسلئے اگر حکومت ٹیکسٹائل انڈسٹری کو بحران سے نکالنا چاہتی ہے تو آئندہ بجٹ میں سیلز ٹیکس زیرو کرنے کے اعلان پر عملدرآمد یقینی بنیا جایا، اگر ایس نہ ہوا تو ڈوبتی ہوئی اس انڈسٹری کو پیروں پر کھڑا کرنا ممکن نہیں رہے گا۔