ٹھٹھہ: مسافر بس اور ٹریلر میں تصادم، 9 افراد جاں بحق، 48 زخمی

Accident

Accident

ٹھٹھہ (جیوڈیسک) مسافر کوچ کراچی سے شہداد کوٹ جا رہی تھی۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں اور جاں بحق ہونے والے افراد کو سول اسپتال ٹھٹھہ منتقل کیا۔

اسپتال میں فوری طور پر ڈاکٹروں اور پیرا میڈیکل اسٹاف کو طلب کر لیا گیا۔ زخمیوں کی بڑی تعداد ہونے کی وجہ سے طبی امداد دینے میں مشکلات کا سامنا ہے۔

دس افراد کی حالت تشویشناک ہونے کے باعث انہیں کراچی منتقل کر دیا گیا ہے۔ خوفناک حادثے کی اطلاع ملتے ہی شہری بڑی تعداد میں پہنچ گئے۔