سچی اور کھری سیاست نے جھوٹ اور الزام تراشی کی سیاست کو ہر موقع پر شکست دی ہے، رانا مبشر

Rana Mubashir

Rana Mubashir

لاہور : پاکستان مسلم لیگ ن کے قومی رہنما، کوارڈئینیٹر وزیر اعلی پنجاب رانا مبشر اقبال اور چئیرمین کاہنہ حاجی بشارت علی رحمانی نے گذشتہ روز لیگی کارکنوں سے گفتگو کرتے ہو ئے کہا کہ پاک چائنہ اقتصادی راہداری منصوبے نے پاکستان اور چین کے مابین موجودہ تعلقات کو نئی جہت دی ہے۔

حکومت کی بہتر پالیسیوں کے باعث سی پیک کے باعث چین اور دیگر ممالک کی سرمایہ دار کمپنیاں پاکستان میں سرمایہ لگانے کے لئے بے چین ہیں،یہی وجہ ہے کہ تماشا لگانے والوں کی سیاست اب لاک ڈاؤن ہو چکی ہے،ملک سے لوڈ شیڈنگ کے خاتمہ سے نہ صرف بے روز گاری کا خاتمہ ہو گا۔

بلکہ دہشت گردی بھی ختم ہوگی، دھرنے اور احتجاج و ہی لوگ کرتے ہیں جن کے پاس کوئی ویژن نہ ہو،پاک چین دوستی سے خطے میں ترقی کی نئی راہیں کھل رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ سی پیک منصوبہ ایک خطہ اور ایک وژن کا عکاس ہے،اس سے علاقے میں امن و سلامتی آئے گی،ترقی کے نئے مواقع اور نئی راہیں نکلیں گی۔

انہوں نے کہا کہ سچی اور کھری سیاست نے جھوٹ اور الزام تراشی کی سیاست کو ہر موقع پر شکست دی ہے،اور قوم کو تقسیم کرنے والے شکست خوردہ عناصر خود تقسیم ہو گئے ہیں عوام جانتے ہیں کہ انتشار اور افراتفری کی سیاست کون کررہا ہے، انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کو ہوش کے ناخن لینے چاہییں ہماری حکومت پر تنقید کرنے والوں نے اپنے دور اقتدار میں کچھ کیوں نہیں کیا؟۔

حاجی بشارت نے کہا کہ پاکستان میں دہشت گردی،انتہاء پسندی اورفرقہ واریت کی قطعاً کوئی گنجائش نہیں ۔قائد اعظم محمد علی جناح کے پاکستان کوپرامن بنا کر ترقی یافتہ اورخوشحال بنائیں گے۔انہوںنے کہا کہ پنجاب حکومت نے نیشنل ایکشن پلان کے تحت دہشت گردی،انتہاء پسندی اورفرقہ واریت کے خاتمے کیلئے موثرقانون سازی کی ہے۔

نیشنل ایکشن پلان کے تحت کیے جانے والے موثر اقدامات کے باعث دہشت گردی،انتہاء پسندی اور فرقہ واریت میں نمایاں کمی آئی ہے ۔دہشت گردی کے ناسورکا مکمل خاتمہ ہمار امشن ہے۔حکومت کے جامع اقدامات کے باعث آج عوام کو محفوظ ماحول میسر ہے۔انسداددہشت گردی کے لئے تمام اداروں نے شاندارکام کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی لازوال قربانیوںکی دنیا میں کوئی مثال نہیں ملتی اوراس جنگ میں شہید ہونے والے قومی ہیروزہیں جن کی عظیم قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔

سجاد علی شاکر
sajjadalishakir@gmail.com
lahore 03226390480