راستی سکول آف ایکسیلینس کسووال کیمپس اور ساہیوال آرٹس کونسل کے باہمی اشتراک سے یوم پاکستان کی تقریب

کسووال (نمائندہ خصوصی) راستی سکول آف ایکسیلینس کسووال کیمپس اور ساہیوال آرٹس کونسل کے باہمی اشتراک سے یوم پاکستان کی تقریب سے خطاب کر تے ہوئے ڈائریکٹر ساہیوال آرٹس کونسل ڈاکٹر ریاض ہمدانی نے کہا آزادی ایک نعمت عطیہ خداوندی ہے ،ہمیںیوم آزادی پر عہد کرنا چائیے کہ وطن کی خاطر جان تک دے دیں گے ۔اور سماج دشمن عناصر کے خلاف آپس میں اتحاد و اتفاق برقرار رکھیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ بچوں کی ذہنی اور تخلیقی صلاحیتوں کو ابھارنے پر میں راستی سکول آف ایکسیلینس کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔

ماہر تعلیم منظور احمد خان نے تقریب سے خطاب کرتے ہو ئے یوم پاکستان کی اہمیت کو اجاگر کیا اور کہا کہ راستی سکول آف ایکسیلینس مستقبل میں ضلع ساہیوال کا بہترین سکول ہو گا۔ یوم پاکستان کی تقریب میں ڈائریکٹر ساہیوال آرٹس کونسل ڈاکٹر ریاض ہمدانی، ماہر تعلیم ڈاکٹر احسان الحق اعوان، چئیرمین یوسی چوہدری افتخار منہاس، ماہر تعلیم منظور احمد خان، سماجی رہنما احمد نواز نوشہروی اور معروف کالم نگار اختر سردار چودھری نے خصوصی شرکت کی ، تقریب میں بچوں نے ملی نغموں پر ٹیبلو پیش کیا۔ پروگرام کے آخرمیں راستی سکول آف ایکسیلینس کے چیف ایگزیکٹو محمد ذوالقرنین نے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔ بعد ازاںمہمانان خصوصی نے تقریب میںحصہ لینے والے اور ہونہار طلباء اور طالبات میں انعامات تقسیم کیے۔

Pakistan Day ceremony

Pakistan Day ceremony

Pakistan Day ceremony

Pakistan Day ceremony

Pakistan Day ceremony

Pakistan Day ceremony

Pakistan Day ceremony

Pakistan Day ceremony