ترکی : سابق وزیر علی یلدرم حکمران جماعت کے نئے سربراہ منتخب

Bin Ali Yıldırım

Bin Ali Yıldırım

انقرہ (جیوڈیسک) پارٹی اجلاس کے دوران ساٹھ سالہ یلدرم کو سربراہ چن لیا گیا۔ پارٹی کے خصوصی اجلاس میں تمام چودہ سو پانچ ارکان نے انہیں ووٹ دیا۔

پارٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ترکی کو صدارتی نظام حکومت کی ضرورت ہے۔ اپنے خطاب میں یلدرم نے ملک میں ایک نیا آئین اپنانے پر زور دیا۔

ان کا کہنا تھا صدر رجب طیب اردوغان کا طریقہ ہی اے کے پی کا طریقہ ہو گا۔ انتخاب کے بعد یلدرم نے صدر اردوغان سے صدارتی محل میں ملاقات کی۔