ترکی : سابق صدر کنعان 98 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

Canaan

Canaan

انقرہ (جیوڈیسک) سابق صدر ایورن انقرہ کے فوجی اسپتال میں زیر علاج تھے۔ وہ ترک فوج کے سربراہ تھے اور 1980 میں وزیر اعظم سلیمان ڈیمرل کی منتخب حکومت کا تختہ الٹ کر اقتدار پر قبضہ کیا تھا۔

وہ نو برس اقتدار پر قابض رہے اور 1982 میں ترکی کے ساتویں صدر بن گئے۔ انہیں گزشتہ برس اٹھارہ جون کو بغاوت کرنے جمہوری عمل میں رکاوٹ ڈالنے، پارلیمنٹ اور سینیٹ ختم کرنے، اور آئین منسوخ کرنے کے جرم میں عمر قید کی سزا دی گئی تھی۔

انکی جنرل کے عہدے سے تنزلی کر دی گئی تھی۔