ترکی کی ترقی اور استحکام یورپ کے لیے درد ِ سر بن رہا ہے، وزیر اعظم

 Ben Ali Yildirim

Ben Ali Yildirim

ترکی (جیوڈیسک) وزیر اعظم بن علی یلدرم کا کہنا ہے کہ ترکی نے حالیہ برسوں میں حاصل کردہ استحکام کے باعث یورپ میں فکر مندی پیدا کر دی ہے۔

جناب یلدرم نے آک پارٹی کے ازمیر میں دفتر کے زیر اہتمام ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حالیہ ایام میں یورپ کی جانب سے ترکی کو بُرا دکھانے کی مہم کے پیچھے ترکی کا چند برسوں سے ہر شعبے میں استحکام کار فرما ہے۔

ترکی کی دفاعی صنعت کے 24 فیصد سے بڑھ کر 65 فیصد تک خود مختار بننے پر زور دینے والے وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ کئی ایک شعبوں میں ترکی کے بیرون ملک وسائل پر انحصار میں کافی حد تک گراوٹ آئی ہے، ہمارے عظیم سطح کے منصوبوں پر پوری دنیا رشک کر رہی ہے، دنیا کا بڑا ترین ہوائی اڈہ استنبول میں بن رہا ہے، جس سے مغربی ممالک بے چینی محسوس کرتے ہیں۔

موجودہ حکومتی نظام کے ترکی کی تیز رفتاری سے ترقی کی راہ میں رکاوٹیں تشکیل دینے کی وضاحت کرنے والے جناب یلدرم نے واضح کیا کہ یہی وجہ ہے کہ ہم نئے حکومتی نظام کے قیام کے درپے ہیں۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ یورپ ترکی میں آئینی ترمیم کے حق میں نہیں ہے ، اس بنا پر بعض یورپی ممالک ہر طرح کی نسل پرست سرگرمیوں کے ذریعے اس چیز میں رکاوٹیں کھڑی کرنے کی کوششوں میں ہیں۔