یونین کونسل متفرق چاہان کے منتخب بلدیاتی نمائندوں کا تعارفی اجلاس

Meeting

Meeting

چوٹی زیریں (شرجیل چنگوانی سے) یونین کونسل متفرق چاہان کے منتخب بلدیاتی نمائندوں کا تعارفی اجلاس وائس چیئرمین ضلع کونسل سردار محمد احمد خان لغاری کی زیر صدرات منعقد ہوا۔تفصیل کے مطابق یونین کونسل متفرق چاہان کے منتخب عوامی نمائندوں کا تعارفی اجلاس وائس چیئرمین ضلع کونسل ڈیرہ غازیخان سردار محمد احمد خان لغاری کی زیر صدرات منعقد ہوا اجلاس کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا۔

پہلے تعارفی اجلاس میں متفقہ طور پر اس بات کا عہد کیا گیا کہ علاقے کی ترقی کے لیے ہر ممکن وسائل کو بروکارلا کر مسائل کو حل کیا جائے گا۔صفائی اور سینیٹشن کے مسائل کو پہلی ترجہحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا۔کھیلوں کے فروغ اور ثقافتی سرگرمیوں کی حوصلہ افزائی کی جائے کی۔عوام کے بنیادی مسائل کو حل کرنا پہلی ترجہح ہو گی۔

اس موقع پر یوسی چیئرمین محمد علی خان پتافی ایڈووکیٹ ۔جنرل کونسلرز محمد فہیم خان چنگوانی۔علی محمد خان بلوچ۔یعقوب خان لغاری۔بشیر خان لشاری۔ابراہیم خان دادوآنی۔صادق حسین رمدانی۔کسان کونسلر اکرم خان آرائیں۔یوتھ کونسلر جلیل خان رمدانی۔لیڈی کونسلرز مسز سیف اللہ خان چنگوانی۔مسز مرید حسین ترین نے سردار احمد خان لغاری کو وائس چیئرمین ضلع کونسل ڈیرہ غازیخان کا حلف اُٹھانے پر مبارک باد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا کہ سردار احمد خان لغاری بلاتفریق پورے ضلع ڈیرہ غازیخان کے لوگوں کے مسائل کو حل کرنے میں اپنا کردار ادا کریں گے۔