متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب نے ٹرمپ کی حمایت کر دی

United Arab Emirates and Saudi Arabia

United Arab Emirates and Saudi Arabia

ریاض، لندن (جیوڈیسک) متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب نے امریکی صدر کی امیگریشن حکم نامے کے معاملے پر حمایت کردی۔

تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کے وزیر تیل خالد الفلیح نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی 7 مسلم ممالک پر لگائے جانے والی سفری پابندی کی تائید کرتے ہوئے کہا کہ ہر ملک کو اپنے دفاع کا حق ہے۔

برطانوی نشریاتی ادارے کو انٹرویو میں انہوں نے اس امید کا بھی اظہار کیا کہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات میں بہتری آئے گی۔

دوسری طرف متحدہ عرب امارات کے وزیر شیخ عبداللہ بن زید النہیان نے غیر متوقع طور پر مسلمانوں سے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی پالیسی کے حوالے سے سمجھنے کی ضرورت ہے اس پر کسی جذباتی رد عمل کی ضرورت نہیں، امریکہ کو اپنی پالیسی بنانے کا حق حاصل ہے۔