اقوام متحدہ کشمیر میں استصواب رائے کی ذمہ داری ادا کرے۔ سولنگی اتحاد

GQM Patti

GQM Patti

کراچی (اسٹاف رپورٹر) مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے ایجنڈے میں ایک دیرینہ مسئلہ ہے اور اسے سلامتی کونسل کے قراردادوں و جموں و کشمیر کے عوام کی امنگوں کے مطابق جلد سے جلد حل کرنے کی ضرورت ہے جس کیلئے کشمیر میں استصواب رائے کرایا جائے۔

کیونکہ قابض بھارتی فوج کی زیر نگرانی نام نہاد انتخابات نہ تو کشمیری عوام کی امنگوں کے ترجمان ہیں اور نہ ہی کشمیر میں آزادانہ و غیر جانبدارانہ استصواب رائے کا متبادل ثابت ہوسکتے ہیں۔

یہ بات پاکستان سولنگی اتحاد کے سینئر وبزرگ رہنما امیر سولنگی اور سردار اکرم سولنگی ‘ سردار شبیر سولنگی ‘ سردار راحیل سولنگی ‘ سردار خادم حسین سولنگی ‘ ایڈاکیٹ کرم اللہ سولنگی ‘ ایڈوکیٹ اقبال سولنگی و دیگرنے اقوام متحدہ سے مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے ذمہ دارانہ و سنجیدہ کردار کی ادائیگی ‘ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق کشمیر میں غیر جانبدارانہ استصواب رائے کرانے اور بھارتی فوج کے ہاتھوں کشمیریوں کی نسل کشی سمیت دیگر انسانی حقوق کی پامالیوں کا نوٹس لینے کی اپیل کرتے ہوئے کہی۔