اقوام متحدہ کی نیپال زلزلے سے متاثرہ افراد کیلئے امداد کی اپیل

Nepal Earthquake

Nepal Earthquake

نیو یارک (جیوڈیسک) اقوام متحدہ نے گزشتہ ماہ نیپال میں آنے والے زلزلے سے متاثرہ افراد کیلئے مزید خورک اور رہائش کی سہولتیں فراہم کرنے کی اپیل کی ہے۔

اخباری نمائندوں سے باتیں کرتے ہوئے اقوام متحدہ کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ وہاں تعمیر نو سے زیادہ امداد فراہم کرنے پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔

نیپال کی حکومت نے بھی متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیوں کیلئے براہ راست بین الاقوامی امداد کی اپیل کی ہے۔