سولنگی اتحاد کا ہنگامی اجلاس ‘ علیل رہنما امیر سولنگی کیلئے دعائے صحت

Praying For Health

Praying For Health

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان سولنگی اتحاد کا تعزیتی اجلاس ‘ علیل بزرگ رہنما امیر سولنگی کیلئے دعائے صحت ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان سولنگی اتحاد کے بزرگ سیاسی رہنما امیر سولنگی کی علالت کے باعث کراچی کے مقامی ہوٹل میں بلائے گئے۔

پاکستان سولنگی اتحاد کے تعزیتی اجلاس میں سکھر سے سردار خادم حسین سولنگی ‘ ماچکو سے سردار اکرم سولنگی ‘ سردار شبیر سولنگی ‘ سردار راحیل سولنگی ‘ رانی پور سے صالح محمدسولنگی ‘نوابشاہ سے ڈاکٹر قدیر سولنگی ‘ مورو سے ایاز سولنگی اور نعمت اللہ سولنگی ‘ شہداد پور ضلع سانگھڑ سے غلام اللہ عباس سولنگی جبکہ سندھ وپنجاب کے دیگر اضلاع سے قربان سولنگی ‘ وڈیرو علی اصغر سولنگی ‘ علی مراد سولنگی ‘ سہراب سولنگی ‘ ذوالفقار سولنگی ‘ سائیں داد سولنگی ‘ عرفان سولنگی ‘ دیدار علی سولنگی ‘ دوست محمد سولنگی ‘ روشن خان سولنگی ‘ نور محمدسولنگی ‘عبدالخالق سولنگی ‘ احمد نواز سولنگی ‘ یوسف سولنگی‘ارباب سولنگی ‘حاجی خان سولنگی‘جمعہ خان سولنگی‘ نواب سولنگی‘ گل حسن سولنگی ‘ جام فیاض سولنگی ‘ علی محمد سولنگی ‘ راجہ ڈاہر سولنگی ‘ خادم سولنگی ایڈوکیٹ ‘ عرفان سولنگی ‘ ایڈوکیٹ اور دیگر نے شرکت کی۔

بزرگ رہنما امیر سولنگی کی صحتیابی کیلئے دعا کے علاوہ سولنگی برادری کے مسائل اور موجود قومی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کے بعد سولنگی برادری یکجائیت کیلئے رابطہ مہم کو تیز کرنے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔