جامعہ بنوریہ عالمیہ کے ملکی وغیر ملکی طلبہ کے ششماہی امتحانات آغاز ہو گیا

Jamia Bnoria

Jamia Bnoria

کراچی: بین الاقومی شہرت یافتہ دینی درسگاہ جامعہ بنوریہ عالمیہ مرکز سمیت تمام ذیلی شاخوں میں شش ماہی امتحانات کا آغاز ہوگیا جوکہ18فروری تک بلا تعطل جاری رہیں گے امتحان میں جامعہ اور شہر مختلف علاقوں میں قائم شاخوں کے 8000سے زائد ملکی وغیر ملکی طلبہ وطالبات شریک ہیں۔

جس میں شعبہ حفظ وناظرہ قرآن کریم کے شعبہ ملکی وغیرملکی کے علاوہ شعبہ درس نظامی کے تمام درجات اعدادیہ اول ، دوئم،سوم ،درجہ اولی،ثانیہ ، ثالثہ، رابعہ، خامسہ، سادسہ، سابعہ ،دورہ حدیث اور تخصص فی الفقہ الاسلام (دوسالہ اسپیشلائزیشن ان اسلامک فقہ اینڈحدیث ،مفتی کورس = PHD)کی کلاسوں کے امتحانات ہورہے ہیں۔امتحانات کی نگران اعلیٰ کے فرائض ناظم تعلیمات وشیخ الحدیث مولانا عبدالحمیدانجام دے رہیں۔

جمعرات کو جامعہ بنوریہ عالمیہ کے رئیس وشیخ الحدیث مفتی محمد نعیم امتحان گاہ کا دورہ کیا اور مجلس تعلیمی کی کوششوں کو سراہتاہوئے کہاکہ علوم کے حصول میں سب سے اہم خلوص ونیت ہے ، مدارس کی کامیابی للہیت اور خلوص میں ہے۔

ہر سال مدارس میں طلبہ کا اضافہ مدارس کیخلاف پروپیگنڈہ کرنے والوں کو خدائی جواب ہے ،اس لیے مدارس کو دنیا کی کوئی طاقت نقصان نہیں پہنچا سکتی ہے۔