اڑی حملہ : دونوں پاکستانی طالبعلموں کو بے گناہ قرار دے دیا گیا

Faisal and Ahsan

Faisal and Ahsan

اسلام آباد (جیوڈیسک) بھارتی تحقیقاتی ایجنسی نے اڑی حملے سے تعلق کے الزام میں گرفتار کئے گئے۔ دو پاکستانی طلباء کو بے گناہ قرار دے دیا، کل پاکستان کے حوالے کیا جائے گا۔

بھارت میں ہونے والے ہر واقعے کا الزام پاکستان کے سر لگانے والے بھارت کو اپنی ہی تحقیقاتی ایجنسی نے آئینہ دکھا دیا۔ اڑی حملے کے الزام میں گرفتار دونوں پاکستانی طلباء فیصل اعوان اور احسن خورشید بے گناہ نکلے۔

بھارتی تحقیقاتی ایجنسی نے دونوں کو رہا کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق پاک بھارت ڈی جی ایم اوز کے درمیان رابطہ ہوا ہے جس میں پاکستانی طالب علموں فیصل اعوان اور احسن خورشید کی وطن واپسی سے متعلق بات چیت ہوئی۔ دونوں کو کل واہگہ بارڈر پر پاکستان کے حوالے کیا جائے گا۔

آزاد کشمیر سے تعلق رکھنے والے میٹرک کے طلباء فیصل اور احسن غلطی سے سرحد پار کر گئے تھے۔ بھارتی حکام نے دونوں طالب علموں کو گرفتار کر کے اڑی حملے میں مدد کا الزام لگا دیا تھا۔