امریکا: ٹریفک حادثے میں 5 افراد ہلاک

Accident

Accident

پنسلوانیا (جیوڈیسک) امریکی ریاست پنسلوانیا میں ٹریفک کے حادثے میں پانچ افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

ریاست پنسلوانیا کی کاؤنٹی میں ایک کار ٹرک اور ٹرالر سے ٹکرا گئی۔ پولیس کے مطابق حادثے کے نتیجے میں کار دو حصوں میں تقسیم ہو گئی اور اس میں سوار پانچ افراد موقع پر ہی ہلاک ہو گئے۔

جبکہ ٹرک ڈرائیور کو معمولی زخم آئے ہیں جسے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔