یوٹیلیٹی سٹورز پر دالوں کی قیمتوں میں 42 روپے فی کلو تک کمی

Pulses Price

Pulses Price

اسلام آباد (جیوڈیسک) یوٹیلیٹی سٹورز پر دالوں کی قیمتوں میں 3 سے 42 روپے فی کلو تک کی کمی کا نوٹیفکیشن کر دیا گیا ہے۔

نوٹیفیکیشن کے مطابق دال ماش دھلی کی قیمت 198 روپے سے کم ہو کر 160، ماش ثابت 180 روپے سے کم ہو کر 150، دال مونگ ثابت 110 روپے سے کم ہو کر 105، مسور ثابت 110 سے کم ہو کر 95 روپے جبکہ کالا چنا 110 روپے سے کم ہو کر 100 روپے فی کلو کر دیا گیا ہے۔

دال ماش چھلکا کی قیمت 252 روپے سے کم ہو کر 210 روپے، دال مونگ چھلکا کی 125 روپے سے کم ہو کر 110 روپے جبکہ دال چنا کی قیمت 120 روپے سے کم ہو کر 110 روپے فی کلو کر دی گئی ہے۔

– See more at: http://urdu.dunyanews.tv/index.php/ur/Business/380124#sthash.hLWXQjv8.dpuf