گجر نالے کے متاثرین کو انصاف فراہم کیا جائے، نعیم کھوکھر

Karachi

Karachi

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کرسچن ڈیموکریٹک یونین آف پاکستان کے چیئر مین نعیم کھو کھر نے کہاکہ جب شہر میں تجاوزات اور غیر قانونی تعمیرات قائم ہو رہی ہوتی ہیں تو سرکاری ادارے خصوصاً بلدیاتی ادا رے جو اس کی روک تھام پر مامور ہیں خواب خرگوش میں مبتلا رہتے ہیں۔

بلکہ غریب عوام سے بھاری رشوت کے عوض اُن کی آباد کاری کرانے میں بھی شامل رہتے ہیں جب غریب عوام اپنی جمع پونجی لگا کر اپنے بچوں کے لئے چھت بناتا ہے اُس پر قانونی طور پر گیس ،بجلی اور ٹیلی فون کی سہولت تک میسر کردی جاتی ہے تو اس وقت متعلقہ ادارے اُس وقت بھی خاموش رہتے ہیں۔

آج گجر نالے کے مکینوںکے ساتھ بھی ناروا سلوک اور ظلم وستم کیا جارہا ہے و انتہائی قابل مذمت ہے ان خیالات کا اظہار نعیم کھو کھر نے پاسٹر خادم صابر کی قیادت میں ملنے والے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر وفد نے گجر نالے کے متاثرین کے مسائل اور اُن پر ڈھائے جانے والے ظلم و ستم سے آگاہ کیا۔

کرسچن ڈیموکریٹک یونی آف پاکستان کے چیئر مین نعیم کھو کھر کا وزیر اعلیٰ سندھ اور وزیر بلدیات سے مطالبہ کیا کہ گجر نالے کے متاثرین کو انصاف فراہم کیا جائے اُن کی املاکوں کو نقصان پہنچا نے سے گریز کیا جائے اور متاثرین کی آبادکاری کے متبادل انتطامات کئے جائیں۔