جنگ سوم کے سو سال مکمل ہونے پر برطانیہ اور فرانس میں تقریبات

London Event

London Event

لندن (جیوڈیسک) پہلی جنگ عظیم کی خونریز لڑائی۔ جنگ سوم کو سو سال مکمل ہو گئے۔ اس سلسلے میں برطانیہ اور فرانس میں تقریبات کا آغاز کر دیا گیا۔ لندن میں ملکہ برطانیہ نے شمعیں روشن کر کے تقریبات کا باقاعدہ آغاز کیا۔

ویسٹ منسٹر ایبے میں منعقدہ تقریب میں ملکہ برطانیہ نے ایک نامعلوم جنگجو کی قبر پر پھولوں کا گلدستہ رکھا۔

شہزادہ ویلیئم اور شہزادہ ہیری نے فرانس میں منعقدہ تقریب میں شرکت کی تقریب میں ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی جبکہ شہزادہ ویلیئم نے مرنے والے جنگجوؤں کو خراج عقیدت پیش کیا۔

جنگ سوم پہلی جنگ عظیم کے دوران شمالی فرانس میں لڑی گئی جس میں دونوں جانب کے دس لاکھ سے زائد فوجی ہلاک یا زخمی ہوئے جبکہ لڑائی کے پہلے دن ہی برطانیہ کے 19,240 فوجی مارے گئے تھے۔

پانچ ماہ تک جاری رہنے والی لڑائی میں برطانوی افواج نے صرف سات میل پیش قدمی کی تھی۔