وزیرآباد : پولیس انتظامیہ کی غفلت سے چوری، راہزنی اور اسٹریٹ کرائم میں اضافہ

Wazirabad

Wazirabad

وزیرآباد : پولیس انتظامیہ کی غفلت سے چوری، راہزنی اور اسٹریٹ کرائم میں اضافے سے شہری و سماجی حلقوں کی اضطرابی کیفیت میں اضافہ ہو گیا۔ شہری عدم تحفظ کا شکار ہو گئے۔

سٹی وارڈ نمبر 9کے بلدیاتی امیدوار ذبیع اللہ ملک اور محمد نعیم میونے سی پی او گوجرانوالہ وقاص نذیر اوراعلیٰ پولیس حکام سے مطا لبہ کیاہے کہ وزیرآباد پولیس کی ناقص کارکردگی کودرست کیا جا ئے اور گلیوں محلوں موٹر سائیکل سوار پولیس ملازمین کوگشت دوبارہ شروع کیا جا ئے

پولیس وین صرف روڈ بازاروں میں گشت کر سکتی ہے مگر گلیوں محلوں میں منشیات فروش مکروہ دھندہ جاری رکھے ہوئے ہیں۔ نماز فجر کے لئے جانے والے نمازی ان راہزنوںکے ہاتھوں غیرمحفوظ ہو کر گھروں میں فجر کی نماز کی ادائیگی کرنے لگے ہیں مساجد میںنمازیوںکی تعدادکم ہوکر رہ گئی ہے۔ دوسری جانب چیکنگ بہا نے آئے روز سینکڑوں موٹر سائیکلیں تھا نے میںبندکرکے شہریوں کو پریشان کیا جا تا ہے۔

جہاں پولیس کو کارکردگی دیکھا نا ہوتی ہے وہاں چوروں، راہزنوں، منشیات فروشوں کو کھلی چھٹی دے رکھی ہے ۔آئے روز دوکانوں کے تا لے توڑ کر تاجروں کو ان کے قیمتی سامان تجارت سے محروم کردیا جا تا ہے۔