ہفتے میں ایک بار مچھلی کھانا حافظے کے لئے مفید

Fish

Fish

روس کے ماہرین کا کہنا ہے کہ ہفتے میں ایک بار مچھلی کھانا حافظے کے لئے مفید ہے۔

یونیورسٹی آف پیٹرزبرگ کے ماہرین کی جدید تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ عام طور پر تو بادام کھانے کو دماغی صحت کے لئے مفید قرار دیا جاتا ہے لیکن اب انکشاف ہوا ہے کہ مچھلی کھانا بھی یادداشت بڑھانے کا سبب بن سکتا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ جو لوگ فرائی کی ہوئی مچھلی کو اپنی خوراک کا حصہ بناتے ہیں ان کی یادداشت میں اضافہ ہونے کے امکانات کئی گنا بڑھ جاتے ہیں۔