فلم ویلکم کا سیکوئل ‘ویلکم بیک’ بھارت سمیت دنیا بھر میں نمائش

Wellcome

Wellcome

ممبئی (جیوڈیسک) انیس بزمی کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم میں سارے کر دار اور چہرے وہی ہیں جنہوں نے ویلکم میں اداکاری کے جوہر دکھائے تھے صرف جان ابراہام اور شروتی حسن کا نیا اضافہ کیا گیا ہے۔ 2007 میں بننے والی فلم میں انیل کپور اور نانا پاٹیکر نے ایک غنڈے کا کردار ادا کیا تھا لیکن اس بار وہ جرائم کی دنیا چھوڑ کر انڈٖر ورلڈ چھوڑ کر شریف آدمی بننے کی کو شش کر تے دکھائی دیں گے۔

ایکشن اور کامیڈی سے بھر پور اس فلم میں نانا پاٹیکر ، انیل کپور کے علاوہ نصیر الدین شاہ اور ڈمپل کپاڈیہ بھی اہم کردار ادا کرر ہے ہیں۔