ویسٹ انڈیز کے جارحانہ کھلاڑی کرس گیل کا نیا روپ

Chris Gayle

Chris Gayle

ویسٹ انڈیز (جیوڈیسک) ویسٹ انڈیز کے جارحانہ بلے باز کرس گیل کے انداز ہی نرالے ہیں۔ کرکٹ کا کھیل ہو یا ان کی ذاتی زندگی، وہ ہمیشہ کچھ نیا کرکے اپنے مداحوں کو چونکا دیتے ہیں۔

حال ہی میں انہوں نے سوشل میڈیا کی معروف ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنی تصاویر اپ لوڈ کی ہیں جس میں وہ انوکھے انداز میں نظر آ رہے ہیں۔ یہ تصاویر انہوں نے کرسمس کے موقع پر کھینچ کر اپنے مداحوں کے ساتھ شیئر کی ہیں۔

ان تصاویر میں کرس گیل نے داڑھی اور مونچھیں رکھی ہوئی ہیں۔ ایک اور تصویر میں وہ اپنی بیوی اور بیٹی بلش کے ساتھ بھی موجود ہیں۔