ہم وہ کام کر رہے ہیں جو حکومت وقت کا تھا: مصطفیٰ کمال

Mustafa Kemal

Mustafa Kemal

کراچی (جیوڈیسک) ایم کیو ایم سمیت مختلف جماعتوں کے 210 افراد کا ضمیر جاگ گیا اور پاک سرزمین پارٹی میں شمولیت اختیار کر لی۔ مصطفیٰ کمال نے کہا ان پر الزام لگایا جاتا ہے کہ مجرم انکے پاس آ رہے ہیں۔

سربراہ پی ایس پی کا کہنا تھا کہ کسی سیاسی جماعت نے مجرموں کو صحیح راہ پر لانے کے لیے سیاست نہیں کی۔ مصطفی کمال نے کہا جو کام حکومت کا تھا وہ ہم کر رہے ہیں۔

حکومت کراچی کے بھٹکے ہوئے لوگوں کے لیے بھی کوئی ریلیف پیکج دے۔ ایم کیو ایم رہنما کنور نوید جمیل کی جانب سے نوٹس کی دھمکی پر صدر پی ایس پی انیس قائم خانی نے انہیں مشورہ دے ڈالا۔ کہتے ہیں کنور نوید جمیل اپنا نوٹس واپس لیں ورنہ مزید مشکلات میں پڑھ جائیں گے۔

پی ایس پی رہنماؤں نے 29 جنوری کے جلسے کی کامیابی کا دعویٰ بھی کر ڈالا۔ مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ عوام کی طاقت سے حکمرانوں کو جگائیں گے۔