دنیا کے دس خوشحال صحت مند اور محفوظ ترین ممالک کی نئی لسٹ جاری کر دی گئی

Prosperous Countries

Prosperous Countries

نیویارک (جیوڈیسک) دنیا کے خوشحال ممالک کے مجموعی مطالعے میں ایک سو بیالیس ممالک کو شامل کیا گیا تھا. فہرست مرتب کرتے ہوئے 89 عوامل کا جائزہ لیا گیا ہے جن میں مواقع، طرزِ حکومت، تعلیم ، صحت، خوشحالی، شخصی آزادی، ملکی سلامتی اور سیکیورٹی کو بھی شامل کیا گیاہے۔

اس فہرست میں پاکستان کا نمبر 130 ہے جو نیچے سے 15 ویں نمبر پر ہے جب کہ بھارت کا نمبر 99 ہے۔ مجموعی طور پر اس مطالعے میں 142 ممالک کو شامل کیا گیا ہے۔ دنیا کی سپر پاور امریکا ابتدائی 10 ممالک میں جگہ نہیں بنا سکا.خوشحالی کی فہرست میں امریکا گیارہویں نمبر پر ہے۔

ٹاپ ٹین میں یورپ کے سات ممالک ،ناروے ،سوئٹزر لینڈ، ڈنمارک ،سویڈن ،ہالینڈ، فن لینڈ ،آئس لینڈ اور آئرلینڈ شامل ہیں .ٹاپ ٹین میں کینیڈا کا نمبر ساتواں ،آسٹریلیا چھٹے اور نیوزی لینڈ چوتھے نمبر پر ہے۔