ورلڈ اسنوکر چیمپئن شپ کے فائنلز آج کھیلے جائیں گے

World Snooker Championship

World Snooker Championship

کراچی (جیوڈیسک) کراچی میں جاری ورلڈ اسنوکر چیمپئن شپ کے پہلے سیمی فائنل میں پاکستان کے اسجد اقبال بھارت کے دفاعی چیمپئن پنکج ایڈوانی کے مدمقال ہوں گے۔

دوسرے سیمی فائنل میں سابق عالمی چیمپئن محمد آصف کا سامنا چین کے ین بنگ تاو سے ہو گا۔ مینز ایونٹ کا فائنل شام چار بجے شیڈول ہے۔ وویمنز ایونٹ کا فائنل بھی آج کھیلا جائے گا۔