سال 2015ء: پاکستانی خواتین کھیل میں بھی بازی لے گئیں

Pakistan

Pakistan

لاہور (جیوڈیسک) رواں برس کے دوران خواتین پاور اور ویٹ لفٹر کی کامیابیاں نمایاں رہیں۔ زور آزمائی کے کھیل میں خواتین نے بھی اپنی موجودگی کا احساس غیر معمولی انداز دلایا۔ سال 2015ء میں خواتین لفٹرز کی کارکردگی شاندار رہی۔ ٹونئکل سہیل، سونیا عظمت اور شازیہ کنول نے پہلی مرتبہ عمان میں ہونے والی ایشین پاور لفٹنگ چیمپین شپ میں حصہ لیا اور تینوں نے گولڈ میڈلز جیتے۔

نیلم ریاض نے ایفرو ایشیاء ویٹ لفٹنگ چیمپین شپ میں شرکت کرکے تاریخ رقم کی۔ وہ صرف ایک کلو وزن کے فرق سے کانسی کا تمغہ حاصل نہ کر سکیں۔ خواتین کا زور آزمائی کے کھیلوں کی طرف آنا خوش آئند ہے جس سے پاکستان کی عالمی سطح پر میڈلز کے حصول کی امیدیں مزید بڑھ گئی ہیں۔