نئے سال کی دوران فلم اور فیشن شوز میں میری نئی صلاحیتیں سامنے آئیں گی، جیا علی

Jia Ali

Jia Ali

لاہور (جیوڈیسک) معروف اداکارہ وماڈل جیاء علی نے کہا ہے کہ2016ء میں بڑے بجٹ سے بنائی جانے والی ایک فلم کے ساتھ بہت سے اچھے پروجیکٹس میرے چاہنے والوں کی توجہ کا مرکز بنیں گے۔

فلم ’’سایہ خدائے ذوالجلال ‘‘ میں ایک بھارتی جاسوس کا کردارادا کیا ، جبکہ ٹی وی ڈراموں کے علاوہ فیشن ورلڈ کے کچھ اچھوتے پروجیکٹس میری صلاحیتوں کی ایک منفرد جھلک سامنے لے کرآئیں گے۔

انھوں نے کہا کہ نیا سال ہرایک شخص کی زندگی میں بہت سی نئی امیدیں لے کر آتا ہے۔ ہرکوئی سوچتا ہے کہ نئے سال کے شروع ہونے پرکچھ ایسا کام کیا جائے جس سے اس کی زندگی میں بہتری آسکے۔ لیکن میں ایسا نہیں سوچتی ، میں جوکچھ کررہی ہوتی ہوں اس میں سے بہترکام کواپنے ساتھ آگے لے کربڑھتی ہوں۔

نئے سال کے لیے کچھ زیادہ منصوبہ بندی تونہیں کررکھی لیکن اتنا ضرور جانتی ہوں کہ میری فلم ’’سایہ خدائے ذوالجلال‘‘ رواں برس نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔