زمبابوے: موزمبیق کی سرحد کے قریب طیارہ پہاڑ سے ٹکرا گیا، تمام افراد ہلاک

Zimbabwe Plane Crashed

Zimbabwe Plane Crashed

زمبابوے (جیوڈیسک) موزمبیق اور زمبابوے کی سرحد کے قریب ایک طیارہ حادثے کا شکار ہو گیا جس میں 6 افراد ہلاک ہو گئے۔

خبر کے مطابق، موزمبیق کے ساحلی شہر بیئرا سے زمبابوے کے صدر مقام ہرارے جانے والے اس طیارے میں 4 مسافر اور عملے کے دو افراد سوار تھے۔

موزمبیق محکمہ پولیس کے سربراہ گیلندو ومبوجا نےبتایا ہے کہ یہ حادثہ ایک پہاڑی علاقے میں گہری دھند کے باعث پیش آیا ہے۔

ہلاک شدگان کی نعشیں زمبابوے کے ایک ہسپتال کے مردہ خانے کو بھجوا دی گئی ہیں۔