آزاد کشمیر بھر میں کامیاب پہیہ جام ہڑتال ٹرانسپورٹ یونین کی قیادت کی بہترین اور کامیاب حکمت عملی کا نتیجہ ہے ، چوہدری عارف

بھمبر ( ڈسٹرکٹ رپورٹر ) آزادکشمیر بھر میں کامیاب پہیہ جام ہڑتال ٹرانسپورٹ یونین کی قیادت کی بہترین اور کامیاب حکمت عملی کا نتیجہ ہے ٹرانسپورٹروں نے مکمل اتحاد و اتفاق کا مظاہرہ کرکے سازشی عناصر کے عزائم کو خاک میں ملا دیا ہے ان خیالات کا اظہار ٹرانسپورٹ یونین آزادکشمیر تحصیل بھمبر کے صدر چوہدری عارف کاکا نے کیا۔

انہوں نے کہاکہ پہیہ جام ہڑتال سے ثابت ہو گیا ہے کہ آزادکشمیر بھر کے ٹرانسپورٹر اپنے حقوق کے حصول اورتحفظ کیلئے مکمل طور پر متحد ہیں اور ظالمانہ ٹیکسز کے خاتمہ کیلئے بڑی سے بڑی قربانی دینے کیلئے تیار ہیں انہوں نے کہاکہ ہم آزادکشمیر بھر کی سیاسی و سماجی ،تاجر اور صحافتی تنظیموں کے شکر گزار ہیں جنہوں نے ہمارے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا اور پہیہ جام ہڑتال کو کامیاب کروانے میں اہم کردار ادا کیا ۔