آسٹریلین اوپن ٹینس کا فائنل راجر فیڈرر نے جیت لیا

Roger Federer

Roger Federer

میلبورن (جیوڈیسک) راجر فیڈرر نے آسٹریلین اوپن ٹینس کا فائنل جیت لیا ہے۔ ان کا مقابلہ سپین کے کھلاڑی رافیل نیڈال سے تھا۔

سوئٹزرلینڈ کے ٹینس سٹار نے پانچ سیٹ کے مقابلے میں رافیل نڈال کو 2-3 سے دی اور کیرئیر کا 18واں گرینڈ سلام ٹائٹل اپنے نام کیا۔

فیڈرر نے چھٹی بار اپنے ٹائٹل کا دفاع کیا اور نیڈال کے خلاف تیسرا ٹائٹل جیتا اور آسٹریلیا میں پلی بار انھیں شکست دی۔

شاندار کامیابی کے بعد راجر فیڈرر اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ پائے اور آبدیدہ ہو گئے۔