اضلاع کی خبریں 2013.01.12

ضمنی انتخا با ت کے نتا ئج سے یہ با ت روز رو شن کی طر ح عیا ں ہے:شازیہ اشفاق

وزیر آ باد(جی پی آئی)ضمنی انتخا با ت کے نتا ئج سے یہ با ت روز رو شن کی طر ح عیا ں ہے کہ پا کستا نی عوام نے مسلم لیگ (ن) کو فقید المثا ل کا میا بی دلا کر ثا بت کر دیا ہے کہ عوام میاں نوا شریف کو تیسر ی با ر وزیر اعظم دیکھنا چا ہتے ہیں ۔انشا ء اللہ العز یز آ ئندہ الیکشن میں ہم مخا لفین کو کلین سو یپ کر یں گے اور مخا لفین کو الیکشن سے بھا گنے نہیں دیں گے ۔ان خیا لا ت کا اظہا ر پا رلیما نی سیکر ٹری و ایم پی اے شا زیہ اشفا ق مٹو نے امیدوار صو با ئی اسمبلی حلقہ پی پی 96محمد اشفا ق مٹو کے دفتر کی افتتا حی تقریب کے مو قع پر کیا ۔اس مو قع پر با بو محمد عا مر رضا بٹ ،میجر الطا ف چیمہ ،شعیب بٹ ،شعیب الطا ف چیمہ ،حا جی عا رف جٹ ،زوار شا ہ جا پا ن والا ،کا مران وڑا ئچ ،اصغر بٹ ،چو ہدری محمد عا بد ،ملک خو شحا ل ،و حید سا جد ہا شمی ،با بر گل ،چو ہدری افضل کمبو ہ ،خا ں تنو یر ،امجد مغل ،میر مظہر بشیر اور دیگر مقرر ین نے بھی خطا ب کیا ۔اس مو قع پر مقرر رین نے کہا کہ امپو رٹڈ لیڈر غیر ملکی آ قا ئو ں کے اشا رے پر ملکی حا لا ت خراب کر نے کے لئے کو شا ں ہیں جبکہ عوام انکی سا زشو ں کا نا کا م بنا دیں گے ۔آ خر میں پا رلیما نی سیکر ٹری ایم پی اے شا زیہ اشفا ق مٹو نے مسلم لیگ (ن) اور ویسٹرن ووڈز کے دفا تر کا افتتا ح کیا ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
فراز احمد ربانی کا میاں برادران سے اظہار تعزیت
وزیر آ باد(جی پی آئی)ضلعی صدر پا کستان مسلم لیگ (ن) یو تھ ونگ فرا ز احمد ربا نی نے میا ں محمد نوا ز شریف اور میا ں محمد شہبا ز شر یف کے بھا ئی میا ں محمد عبا س شریف کی وفا ت پر اظہا ر تعز یت کر تے ہو ئے کہا کہ مر حو م ایک نیک فر شتہ صفت انسا ن تھے اللہ تعا لیٰ انہیں جوا ر رحمت میں جگہ عطا ء فر ما ئے اور نکی فیملی کو صبر جمیل دے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
چوہدری عبدالقادر ساہی وفات پا گئے
وزیر آ باد(جی پی آئی) چو ہدری طا ہر سرور ،چو ہدری شفقت سرور کے والد اور چو ہدری حا مد نا صر سا ہی کے تا یا تحر یک پا کستا ن کے کا ر کن و سر گر م رہنما چو ہدری عبد القا در سا ہی و فا ت پا گئے ۔جن کو سینکڑو ں سو گوارو ں کی مو جو دگی میں انکے آ با ئی قبر ستا ن کو ٹلی سا ہیا ں میں سپر د خا ک کر دیا گیا ۔نما ز جنا زہ میں ایم پی اے چو ہدری شو کت منظور چیمہ ،الخد مت فا ئو نڈ یشن کے صدر محمد مشتا ق بٹ ،شبا ب ملی وزیر آ باد ٹا ئو ن کے صدر صا بر حسین بٹ ،نا صر محمود کلیر سمیت دیگر مع ز ین علا قہ نے کثیر تعداد میں شر کت کی ۔مر حو م کی رسم قل بروز سو موار مو ر خہ14جنو ری کو ٹلی سا ہیا ں میں ادا کیا جا ئے گا ۔جس میں مر حو م کی رو ح کے ایصا ل ثواب کے لئے قر آ ن خوانی اور اجتما عی دعا ہو گی ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ساٹھ سالہ بیوہ کے گھر پر مسلحہ افراد کا قبضہ
وزیر آ باد(جی پی آئی) سا ٹھ سا لہ بیو ہ کے گھر پر مسلحہ افراد کا نا جا ئز قبضہ ،پو لیس خا موش تما شا ئی ،جبکہ گھر کا مقد مہ عدا لت میں زیر بحث ہے ،بیوہ کی حا لت زار شد ت غم سے نڈ ھا ل حملہ آ ورو ں کو خدا کے واسطے دیتی رہی لیکن انہو ں نے دروازے تو ڑ کر بیو ہ کے گھر قبضہ کر لیا ۔شد ید بیما ر و لا چار ہو نے کی وجہ سے حملہ آ ورو ں کا دفا ع نہ کر سکی ۔محلہ شیرو وزیر آ باد کی رہا ئشی سا ٹھ سا لہ بیوہ ثر یا بی بی بیوہ محمد بشیر جو کہ اپنی نو عمر لے پا لک بیٹی کے سا تھ زندگی ایا م گزار رہی ہے بیوہ کے دیورور ں ارشد حسین ،گلزا ر احمد اور عا شق حسین نے گز شتہ شا م چا ر نا معلو مسلح افراد کے سا تھ گھر پر دھا وا بو ل دیا اور بیوہ کو زد و کو ب کر کے گھر سے نکا ل دیا اور بعض میں گھر کے دروازے تو ڑ کر گھر پر زبردستی قبضہ کر لیا جبکہ عدالت میں دعو یٰ تقسیم جا ئیداد زیر بحث ہے اور جس کی آ ئندہ پیشی 18-2-2013 مقرر رہے ۔ملز ما ن نے تو ہین عدالت بھی کی ہے ۔اس واقعہ کی در خواست تھا نہ سٹی پو لیس کو دے دی گئی تا حا ل پو لیس خا مو ش تما شا ئی بنی ہے ۔بیوہ ثر یا بی بی نے خا دم اعلی پنجا ب ،آ ر پی او گو جرانوالہ اور سی پی او گو جرانوالہ سے اپیل کی ہے کہ اسکے گھر پر قبضہ کر نے والو ں سے وا گزار کیا جا ئے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
انجمن تاجران عامر سنٹر گوجرانوالہ کے انتخابات مکمل
گوجرانوالہ( جی پی آئی)انجمن تاجران عامر سنٹر کے انتخابات مکمل فیصل اسلم بٹ بلامقابلہ صدر لقمان فیصل چوہان جنرل سیکرٹری منتخب ہوگئے تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز انجمن تاجران عامر سنٹر کا انتخابی اجلاس زیر صدارت مرکزی صدر موبائل فون ایسوسی ایشن ملک ذوالفقار علی بوٹا منتخب ہوا اجلاس میں تمام دوکانداروں نے متفقہ طور پر فیصل اسلم بٹ اور لقمان فیصل چوہان پر اعتماد کا اظہارکیا اور فیصل اسلم بٹ بلا مقابلہ انجمن تاجران عامر سنٹر کے صدر اور لقمان فیصل چوہان بلامقابلہ جنرل سیکرٹری منتخب ہوگئے انتخابی عمل میں کامیابی کے بعد دوکانداروں نے جشن منایا اور ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالے اس موقع پر نومنتخب صدر فیصل اسلم بٹ اور جنرل سیکرٹری لقمان فیصل چوہان نے کہا کہ دوکانداروں اور تاجر بھائیوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں گے عامر سنٹر کو درپیش مسائل کا حل اولین ترجیح ہے دوکاندار بھائیوں کی طرف سے کئے گئے اعتماد پر پورا اتریں گے اور ہر مشکل وقت میں انکا ساتھ دینگے اس موقع پر مرکزی صدر موبائل فون ایسوسی ایشن ملک ذوالفقار علی بوٹا،جنرل سیکرٹری عابد مغل و دیگر نے نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈاکٹر طاہر القادری نے عوام کو مایوس کیا ہے :حاجی احمد نواز بھٹی
گوجرانوالہ(جی پی آئی)اخبار فروش یونین گوجرانوالہ کے صدر حاجی احمد نواز بھٹی نے کہا کہ ڈاکٹر طاہر القادری نے قوم کو مایوس کیا شیخ الاسلام ڈاکٹر طاہر القادری قوم کی امیدوں پر پورا نہیں اتر سکے انہیں جمہوری حکومت کی بجائے آمرانہ دور حکومت میں لانگ مارچ کرنا چاہئے تھا پاکستانی عوام اب کسی لانگ مارچ کی متحمل نہیں ہوسکتی نازک ترین حالات میں ملک کو لانگ مارچ کی نہیں بلکہ اتحاد و اتفاق کی ضرورت ہے شیخ الاسلام ڈاکٹر طاہر القادری کی دینی خدمات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں لیکن انہیں سیاست کرنا زیب نہیں دیتا ان خیالات کا اظہار انہوں نے اخبار فروشوں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ پاکستانی قوم جمہوریت اور ملک کیخلاف کوئی سازش کامیاب نہیں ہونے دینگے ملک میں جمہوریت کی بحالی کیلئے عوام نے بیشمار قربانیاں دیں ملکی سلامتی پر کسی کو شب خون مارنے کی اجازت نہیں دی جائیگی شیخ الاسلام ڈاکٹر طاہر القادری ملک میں دہشتگردی و دیگر بحرانوں کے پیش نظر لانگ مارچ نہ کریں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سرکاری ملازمین اپنے محکمانہ امور درست کر لیں ، ورنہ کاروائی ہو گی :ڈی سی او گوجرانوالہ
گوجرانوالہ (جی پی آئی)ڈی سی او گوجرانوالہ نجم احمد شاہ نے غیر قانونی ہائوسنگ کالونیوں اور تعمیرات کے خلاف ناقص کارکردگی دکھانے والے ٹائون میونسپل ایڈمنسٹریشن افسران اور اہلکاروںکو ملازمت سے نکالنے اور ان کے خلاف کرپشن کے مقدمات د رج کرانے کی وارننگ دیتے ہوئے حکم دیاہے کہ سخت ایکشن سے بچنے کے لئے اپنے محکمانہ امور فوری طور پردرست کرلئے جائیں۔ وہ آج ایک اجلاس کی صدارت کررہے تھے جس میں ضلع بھرکی غیر قانونی ہائوسنگ سوسائٹیز اورمختلف اقسام کی تعمیرات کے خلاف ایڈمنسٹریٹرز ‘ ٹی ایم اوز اور ریگولیشن افسران کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیاگیا۔اجلاس میں اے ڈی سی جی صالحہ سعید’ ڈی او سی وسیم عباس’ ای ڈی او ایم ایس وحید بٹ’ ڈی اوسپیشل پلاننگ نعمان رضا’ اے سی سٹی صلاح الدین ‘ دیگر تحصیلوں کے ایڈمنسریٹرز’ ٹی ایم اوز اور سب رجسٹرار شریک تھے۔ڈی سی او نے حکم دیا کہ ضلع بھر میںناجائز تعمیرات اور غیر قانونی ہائوسنگ کالونیوں کے خلاف کریک ڈائون کرتے ہوئے تعمیرات قانون کے مطابق گرا دی جائیں اور جن کو سیل کرنا ہے ان کے خلاف بھی کاروائی کی جائے اور تعمیراتی سامان ضبط کرلیاجائے۔اجلاس میں اروپ ٹائون’ قلعہ دیدار سنگھ ٹائون’ کھیالی شاہ پور ٹائون اور نندی پور ٹائون کے علاوہ وزیرآباد’ کامونکی اور نوشہرہ ورکاں میں ٹائون افسران کی کارکردگی کا جائزہ لیاگیا۔ ڈی سی او نے کہا کہ نالائق اور غیر ذمہ دار اہلکاروںکے خلاف سخت ایکشن لینے کے لئے وہ روزانہ ان کی کارکردگی مانیٹر کریں گے تاکہ عوام کے قیمتی سرمائے کو تحفظ دیتے ہوئے لوٹ مارکرنے والے مالکان کوقانون کے شکنجے میں لایا جاسکے۔ انہوں نے کہا کہ غیر قانونی کاموں میں ملوث ہر سرکاری اہلکار کا احتسا ب ششروع کردیاگیاہے اور ہر کسی کے خلاف بلاامتیاز کاروائی ہوگی۔ انہوں نے ایڈمنسٹریٹرز اور ٹی ایم اوز کوہدایت کی کہ عوام کو غیر قانونی ہائوسنگ کالونیوں سے متعلقہ تمام تفصیلات سے باقاعدہ آگاہ کرنے کیلئے مہم چلائی جائی۔اجلاس سے اے ڈی سی صالحہ سعید نے بھی خطاب کرتے ہوئے ٹی ایم اوز کوہدایات جاری کیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ایڈیشنل آئی جی پٹرولنگ پولیس پنجاب ملک خدا بخش کا گوجرانوالہ میں مختلف چیک پوسٹوں کا دورہ
گوجرانوالہ (جی پی آئی)ایڈیشنل آئی جی پٹرولنگ پولیس پنجاب ملک خدا بخش کا گوجرانوالہ میں مختلف چیک پوسٹوں کا دورہ’شاہراہوں پر عوام کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے جوانوں کو ہدایات جاری کیں۔ تفصیل کے مطابق ایڈیشنل آئی جی پٹرولنگ پولیس پنجاب ملک خدا بخش نے گذشتہ روز گوجرانوالہ کا دورہ کیا اور اس دوران پٹرولنگ پولیس کی مختلف چیک پوسٹیں بھی چیک کیں۔ چھچھروالی چیک پوسٹ کے وزٹ کے دوران انہوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب بھر میں شاہراہوں کو محفوظ بنانے میں پٹرولنگ پولیس اہم کردار ادا کررہی ہے اور اس سلسلہ میں مزید ٹھوس اور موثر اقدامات کئے جارہے ہیں اور عوام کے جان ومال کے تحفظ میں کوئی کسر نہیں چھوڑی جائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ پٹرولنگ پولیس کی تسلی بخش کارکردگی پر اس کو مزید اختیار دئیے جائیں گے تاکہ اس کا عوام کو زیادہ سے زیادہ فائدہ ہوسکے۔ ایڈیشنل آئی جی پٹرولنگ کا گوجرانوالہ کایہ پہلا دورہ ہے وہ حال ہی میں ایڈیشنل آئی جی پٹرولنگ پولیس تعینات ہوئے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
چوہدری برادران کی سیاسی، مدبرانہ حکمت عملی نے مسلم لیگ (ق) کو مقبول ترین جماعت بنادیا ہے:خواجہ وقار حسن
گوجرانوالہ (جی پی آئی) سٹی جنرل سیکرٹری مسلم لیگ (ق) خواجہ وقار حسن نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ق چودھری شجاعت حسین اور چودھری پرویز الٰہی کی قیادت میں مستحکم ہے، چوہدری برادران کی سیاسی، مدبرانہ حکمت عملی نے مسلم لیگ (ق) کو مقبول ترین جماعت بنادیا ہے، ان کی سیاست عوام، ملک اور مسلم لیگ کے لئے ہے، مسلم لیگ ق آئندہ انتخابات میں بھرپوراور منظم طریقے سے حصہ لے گی، اس سلسلہ میں مسلم لیگ کی تنظیم سازی کا عمل جاری ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے سیٹلائٹ ٹائون میں کارکنوں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ مسلم لیگی کارکنوں کو اپنی صفوں میں اتحاد پیدا کر کے تنظیم سازی کو نچلی سطح تک منظم کر کے امن پسند قوت کے طور پر سامنے آناہو گا۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ق) آئندہ انتخابات میں اپنی اتحادی پارٹیوں کے ساتھ ملکر کامیابی کے بعد کارکنوں کی مشکلات دور کرنے کیلئے بھرپور کردار ادا کرے گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
بلاول بھٹو زرداری اپنی عظیم ماں بینظیر بھٹو شہیدکے نقش قدم پر چل رہے ہیں :خواجہ انوار
گوجرانوالہ (جی پی آئی) سٹی نائب صدر پیپلزپارٹی خواجہ انوار احمد شیخ نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری اپنے شہید نانا ذوالفقار علی بھٹو اور اپنی عظیم ماں بینظیر بھٹو شہیدکے نقش قدم پر چل کر پاکستانی قوم کو نئی سیاست اور ایک نیا پاکستان دے گا، ان خیالات کااظہار انہوں نے اپنے آفس میں آئے نوجوانوں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہاکہ ہمیں فخر ہے کہ ہمارے عظیم قائد کے نواسے اور محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کے بیٹے کی صورت میں نوجوا ن قیادت میسر آئی ہے، اس سے پیپلزپارٹی کے کارکنا ن بالخصوص نوجوانوں کے حوصلے بلند ہوئے ہیں، خواجہ انوار احمد شیخ نے کہا کہ بلاول بھٹو بہت جلد سیاست میں اپنا مقام بنا کر آئندہ پاکستان کے وزیراعظم ہونگے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
تحریک اویسیہ پاکستان نے ماہِ ربیع الاول شریف میں 43محافلِ جشن میلاد مصطفےٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلمکا شیڈول جاری کرد یا
نارووال(جی پی آئی)تحریک اویسیہ پاکستان نے ماہِ ربیع الاول شریف میں 43محافلِ جشن میلاد مصطفےٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا شیڈول جاری کرد یا ۔ تفصیلات کے مطابق ماہِ ربیع الاول کو شایانِ شان طریقے سے منانے کے لئے اور آمد مصطفےٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلمکے جشن کے حوالے سے ملک بھر کی دیگر تنظیمات کی طرح تحریک اویسیہ پاکستان نے بھی 43محافل کے انعقاد کے لئے انتظامات مکمل کر لئے ہیں۔ان محافل و کانفرنسز میں مرکزی امیر تحریک اویسیہ پاکستان پیر غلام رسول اویسی ،مرکزی ناظم اعلیٰ علامہ پیر محمد تبسم بشیر اویسی سربراہ اتحاد تنظیمات اہلسنت ، علامہ محمد سرور سلہریاصوبائی راہنما مرکزی جماعت اہلسنت پنجاب ،پیر محمد ظہور واصف بڈیانوی سجادہ نشین واصفی آستانہ بڈیانہ شریف،علامہ محمد اشرف مانگوی ضلعی امیر عالمی تنظیم اہلسنت نارووال، محمد یعقوب اویسی ایڈووکیٹ چیف ایگزیکٹو ادارہ تاجدار یمن پاکستان، علامہ قار ی محمد بشیر اسماعیل سیفی صدر بزم ثنائے حبیب نارووال، قاری محمد ناظم چشتی امیر مرکزی جماعت اہلسنت ضلع نارووال، قاری محمد ارشد اویسی ناظم تحریک اویسیہ ضلع نارووال، علامہ حافظ محمد اعظم عطاری امیر عالمی تنظیم اہلسنت تحصیل نارووال، حافظ محمد سیف الرحمن اویسی صدر انجمن غلامان رسول سراج ، حافظ محمد عرفان اسلام اویسی صدر بزم رضائے محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نارووال ، علامہ حافظ محمد لقمان اویسی صدر تحریک اویسیہ ضلع سیالکوٹ ،مولانا محمد نواز اختر جماعتی، صوفی محمد عارف بٹ نقشبندی،قاری ساجد حسین مدنی ، مولانا نصیر القادری اور دیگر علماء کرام خطابات کریں گے ۔ پروگرام کے مطابق یہ محافل و کانفرنسز 1ربیع الاول برمکان ملک محمد سعید چوبارہ،2ربیع الاول جامع مسجد نورانی رنسینوال،3ربیع الاول جامع مسجد تتلے والی گوجرانوالہ،4 ربیع الاول نواں لاہور فیصل آباد،5 ربیع الاول جامع مسجد دودھے پلاٹ،6 ربیع الاول جامع مسجد کڑیانوالہ گجرات،7 ربیع الاول جامع مسجد لپے والی پسرور،8 ربیع الاول جامع مسجد بٹر نزد چونڈہ،9 ربیع الاول جامع مسجد جنڈیالہ کلساں نزد نارنگ،10ربیع الاول جامع مسجد ٹھیٹھر نزد دھم تھل،10ربیع الاول گنج حسین آباد نارووال،10ربیع الاول مسجد ننگلی نزد جسٹر،10ربیع الاول مسجد انوار مدینہ سرانواں،11ربیع الاول محلہ چوکھنڈی نارووال،12ربیع الاول جلوس عید میلاد النبی نارووال،12ربیع الاول مرکزی جامع مسجد چوبارہ،12ربیع الاول چوک امیر حمزہ علی پور چٹھہ،12ربیع الاول چوک میلاد مصطفےٰ سراج اڈا،13ربیع الاول جامع مسجد گلزار مدینہ محلہ رسول نگر،14ربیع الاول جامع مسجد ماجووا نزد کوٹ نیناں،14ربیع الاول جامع مسجد اویسیہ شیخوپورہ،14ربیع الاول رحمت میرج گارڈن نارووال،15ربیع الاول جامع مسجد منہاج ساہدوکی کامونکی،16ربیع الاول جامع مسجد منظور پورہ پلاٹ ،16ربیع الاول جامع مسجد غوثیہ دوآبہ،17ربیع الاول جامعہ اویسیہ عطاریہ نارووال،18ربیع الاول جامع مسجد میر پور شکر گڑھ،19ربیع الاول جامع مسجد تاندھرے سیالکوٹ،20ربیع الاول جامع مسجد باروں گجرات،21ربیع الاول جامع مسجد گندووال شیخوپورہ،21ربیع الاول بادامی باغ لاہور،22ربیع الاول جامع مسجد چاہڑ باجوہ سیالکوٹ،23ربیع الاول جامع مسجد بڑیلہ شریف گجرات،24ربیع الاول برمکان محمد بشیر شاکر کمبوہ نارووال،25ربیع الاول جامعہ اویسیہ تعلیم القرآن کلاس گورایہ،26ربیع الاول جامعہ اویسیہ کنز الایمان نارووال،27ربیع الاول جامع مسجد انوار مدینہ فاروق گنج نارووال،28ربیع الاول برمکان ماسٹر عبد الغفور ہجویر نگر نارووال،29ربیع الاول جامعہ نقشبندیہ توحیدیہ اڈا ڈومالہ،30ربیع الاول اویسیہ پبلک سکول کلاس گورایہ ،یکم ربیع الثانی جامع مسجد بھنگراں والہ گجرات،2ربیع الثانی سکول عبد العزیز شاہین دھم تھل اور3ربیع الثانی عرس سیرانی بادشاہ بہاولپور ہونگی ۔ کانفرنس و محافل کے انعقاد کا مقصد فروغِ عشقِ مصطفےٰ اور امن پیغام مصطفےٰ ہو گا۔ محافل کے تمام تر انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔تحریک اویسیہ پاکستان کے مرکزی ناظم علامہ پیر محمد تبسم بشیر اویسی نے حکومت کو ان محافل سمیت مختلف مذہبی تنظیمات کی محافل کے سیکیورٹی انتظامات فول پروف بنانے کی اپیل کی ہے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔
محمد انور نیازی کے برادر نسبتی راجہ ظہیر الحق کی نماز جنازہ منصورہ میں ادا کی گئی
لاہور (جی پی آئی)جماعت اسلامی پاکستان کے سابق ناظم عمومی راجہ احسان الحق کے بیٹے اور جماعت اسلامی پاکستان کے سیکرٹری اطلاعات محمد انور نیازی کے برادر نسبتی راجہ ظہیر الحق کو سینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں علامہ اقبال ٹائون کے قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا ۔ قبل ازیں ان کی نماز جنازہ منصورہ میں امیر جماعت اسلامی پاکستان سید منورحسن نے پڑھائی ۔ جنازے کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے سید منورحسن نے کہاکہ انسان کی آخری منزل قبر ہے جس کی طرف وہ تیزی سے جارہاہے مگر خود اسے بھی پتہ نہیں چلتاکہ وہ موت کی طرف گامزن ہے ۔ ہر روز اٹھنے والے ہمارے عزیزو اقارب کے جنازے اور میتیں ہمیں پکار پکار کر اس طرف متوجہ کر تے ہیں کہ ہم اپنی اس منزل کو آسان بنانے کی تیاری کریں اور دنیا کی رغبتوں کو آخرت کی نعمتوں پر ترجیح نہ دیں لیکن بہت کم خوش نصیب ایسے ہوتے ہیں جو اس سے نصیحت پکڑتے ہیں ۔نماز جنازہ میں نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان چوہدری محمد اسلم سلیمی ، ڈاکٹر محمد کمال ، حافظ محمد ادریس ، عبدالغفار عزیز ، امان اللہ خان سمیت جماعت کے ذمہ داران و کارکنان نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
ادارہ صراط مستقیم کے زیر اہتمام آج ریلی نکالی جائیگی
لاہور( جی پی آئی)ادارہ صراط مستقیم و فدایان ختم نبوت کے زیر اہتما م تحفظ ناموس رسالتۖ ریلی آج 13 جنوری بروز اتوار دوپہر 1:00 بجے ، ریگل چوک تا گورنر ہائوس ریلی تک نکالی جائے گی۔ جس میں اہلسنت وجماعت کی تنظیموں کے قائدین خصو صی شرکت کریں گے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔
اخوت ہیلتھ سروسز اورفائو نٹین ہائوس کے زیرِ اہتمام ٹائون شپ میں خواجہ سرائوں کیلئے فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد
لاہور (جی پی آئی) اخوت ہیلتھ سروسز اور فائونٹین ہائوس کے زیراہتمام مرحبا ہال ٹائون شپ میں خواجہ سرائوں کیلئے فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں 100سے زائد خواجہ سرائوں کا مفت طبی معائنہ کیا گیا اور انہیں ادویات فراہم کی گئیں ۔ اخوت ہیلتھ سروسز کے ڈائریکٹر ڈاکٹر اظہارالحق ہاشمی’ڈاکٹر طاہر رسول اور ڈاکٹر نازیہ طاہر نے مریضوں کا معائنہ کیا۔پروگرام کوآرڈینیٹر روبی دانیال’عظمی بھٹی’ صائمہ نسرین اور دیگر اس موقع پر موجود تھے۔اس موقع پر خطاب کرتے ہو ئے ڈاکٹر طاہر رسول نے کہا کہخواجہ سرائوں کو معاشرے کا حصہ بنانے کے لیے اخوت اور فائونٹین ہائوس مختلف پراجیکٹس پر کام کر رہے ہیں۔ خواجہ سراء ہمارے معاشرے کا ایک ایسا طبقہ ہے جو دوسروں کی خوشیوں کو دوبالا کرتے ہیں لیکن بدقسمتی سے انہیں معاشرے سے دھتکار دیا گیا ہے اور ان کو بری نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔ انہوںنے کہا کہ خواجہ سرائوں کے پاس نہ گھر ہے نہ ملازمت نہ جائیداد ‘ نہ ان کو کوئی تعلیم دیتا ہے اور نہ ہی ان کی اظہار رائے کی کوئی ویلیو ہے’ اس سے بڑی اور کیا محرومی ہو سکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ معاشرے کے اس سلوک کی وجہ سے یہ لوگ احساس کمتری اور اکثر خطرناک بیماریوں میں مبتلا ہیں۔اخوت نے لاہور میں 50سال سے زائد کی عمر کے 200خواجہ سرائوں کی رجسٹریشن کی ہے جن کو ہر ماہ 11سو روپے وظیفہ دیا جاتا ہے اور ان کا مہینے میں ایک بار مکمل میڈیکل چیک اپ کیا جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ غربت ختم کرنے کا راستہ بھیک مانگنا نہیں بلکہ ایثار ہے۔واضح رہے کہ” اخوت” نے آج سے ایک سال قبل خواجہ سرائوں کی فلاح و بہبود اور اُن کو معاشرے کا فعال رکن بنانے کے لئے عملی قدم اُٹھایاتھااور اب ہر ماہ کے پہلے ہفتے خواجہ سراء فائونٹین ہائوس میں جمع ہوتے ہیں اور ایک دوسرے کے ساتھ اپنے دُکھ درد بانٹتے ہیں ۔ان خواجہ سرائوں کو دینی ، دنیاوی اورمعاشرتی اقدار کے ساتھ ساتھ اُن کی صحت کے معاملات کو بھی اہمیت دی جاتی ہے ۔ یاد رہے کہ فائونٹین ہائوس میں جمع ہونے والے خواجہ سرائوں کی تعداد میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پاکستان میں خونریزی اور تخریب کاری میں” را” اور بھارتی ملٹری اسٹیبلشمنٹ کا براہ راست ہاتھ ہے۔ آسیہ اسحاق
لاہور (جی پی آئی)آل پاکستان مسلم لیگ کی ترجمان و مرکزی سیکرٹری اطلاعات آسیہ اسحاق نے کہا ہے کہ پاکستان میں خونریزی اور تخریب کاری میں بھارت خفیہ ایجنسی را اور بھارتی ملٹری اسٹیبلشمنٹ کا براہ راست ہاتھ ہے ۔ بھارتی فضائیہ کے سربراہ کو دھمکیاں دینے سے پہلے یہ سوچ لینا چاہئے کہ پاکستانی فضائیہ نے چوڑیاں نہیں پہنی ہوئی ہیںتمام سیاسی و مذہبی جماعتیں اور 18کروڑ عوام پاکستانی مسلح افواج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں ۔ ہمارے صبر کو للکارہ نہ جائے اور ہماری شرافت کو کمزوری نہ سمجھا جائے۔مرکزی انفارمیشن سیکر یڑیٹ سے جاری بیان میںانہوں نے کہا کہ پاکستان میں جب بھی کوئی اندرونی خلفشار ہو تو بھارت لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کر دیتا ہے اور دھمکی آمیز بیانات داغناشروع کر دیتا ہے۔پاکستانی عوام نے کبھی آپس میں خون ریزی نہ کی اور نہ ہی کسی سنی نے کسی شعیہ کو مارا ہے بلکہ سب کو پتہ ہے کہ اس طرح کے فساد بھارتی خفیہ ایجنسی کے علاوہ اور کوئی نہیں کر رہا۔آسیہ اسحاق نے کہا کہ بھارتی فضائیہ کے سربراہ کو اپنی اوقات میں رہنا چاہئے۔پاکستانی فوج اور قوم سے زیادہ دلیر اور نڈر نہ کوئی فوج اور کوئی قوم ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت پاکستان کو آپشن نہ دے یہ سارے آپشن وہ گزشتہ 66سال سے آزما چکا ہے انہیں ہر محاذ پر ناکامی کا منہ دیکھنا پڑا ہے۔پاکستان کے پاس بھی اس طرح کے آپشنز موجود ہیں اگر خدانخواستہ یہی صورت حال یہی بھارتی شہریوں کے ساتھ ہو تو کیا صورت حال ہوگی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
اقتدار حاصل کرنے والوں کا ناٹک فلاپ ہو چکا ہے:چوہدری عبدالغفور خاں
لاہور(جی پی آئی) صوبائی وزیر پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ چوہدری عبد الغفور خاں نے کہا ہے کہ اقتدار حاصل کرنے والوں کا ناٹک فلاپ ہو چکا ہے اس ناٹک کی کڑی کبھی کینڈا میں ملتی ہے تو کبھی لندن میں یہ شو چلایا جاتا ہے ان دونوں ممالک کے عوام بھی اس ناٹک کو فلاپ قرار دے چکے ہیں پاکستانی کاپذیرائی دینا تو دور کی بات ہے پاکستان بہت قربانیوں کے بعد حاصل کیا گیا تھا اس کے حصول میں جن رہنمائوں نے جدوجہد کی ان کا احترام کرنا چاہئے قائداعظم نے جس ولولہ و جوش سے مسلمانوں کی قیادت کی تاریخ میں اس کی مثال نہیں ملتی قائد اعظم کے خلاف باتیں کرنے والے پاکستان کے خیر خواہ نہیں ہو سکتے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
رکن قومی اسمبلی خواجہ محمد آصف کی کوئٹہ میںدہشت گردی کے واقعات کی شدید مذمت
لاہور(جی پی آئی)پاکستان مسلم لیگ(ن) کے رکن قومی اسمبلی خواجہ محمد آصف نے کوئٹہ میں شیعہ ہزارہ برادری کے قتل عام کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت بدترین بربریت اور کھلی دہشت گردی کے واقعات کا فوری نوٹس لے اور ان کے خاتمے کیلئے موثر اقدمات کرےـ اپنے ایک بیان میں انہوںنے کہا کہ ملک کی بقاء کے لئے بھائی چارے اور مذہبی ہم آہنگی کا فروغ وقت کی اہم ضرورت ہے اور اس ضمن میںمعاشرے کے ہر طبقے کو اپنا بھرپور کردار ادا کرنا ہو گا ـ
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
حکومت دہشت گردی کے خاتمے کے لئے موثر حکمت عملی اپنانے میں بُری طرح ناکام ہوگئی ہے،محمدنوازشریف
لاہور (جی پی آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد نواز شریف نے کوئٹہ اور سوات کے دھماکوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت دہشت گردی کے خاتمے کے لئے کوئی موثر حکمت عملی اپنانے میں بُری طرح ناکام ہوگئی ہے اور ملک کو لاقانونیت کے چنگل میں دے دیا گیاہے۔اپنے ایک بیان میں مسلم لیگ (ن) کے صدر نے ان دھماکوں میں جاں بحق ہونے والوں کے لئے مغفرت کی دعا کرتے ہوئے کہا کہ ہم سب کے سر شرم سے جھکے ہوئے ہیں۔ ایسی قتل و غارت گری تو جنگلوں میں بھی نہیں ہوتی۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا دین ایک انسان کے قتل کو پوری انسانیت کا قتل قرار دیتا ہے۔ کس قدر افسوس کا مقام ہے کہ ہمارے ہاں صبح و شام بے گناہوں کا خون بہایا جارہا ہے اور ریاست خاموشی سے یہ تماشا دیکھ رہی ہے۔ نواز شریف نے کوئٹہ میں ایک سو سے زائد افراد کے جاں بحق ہونے پر دلی رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایک دن میں اتنے بے گناہ انسانوں کا قتل پورے معاشرے کے لئے لمحہ فکریہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ فرقہ واریت کی اس لہر پرقابو پانے کے لئے تمام کوششیں بروئے کار لائی جانی چاہیئں۔ نواز شریف نے کہا کہ اتنے بڑے سانحے پر حکومت بلوچستان کی بے حسی اپنی جگہ بہت بڑا سانحہ ہے۔ جب حکومتی انتظامیہ اس قدر لاتعلق ہو کر رہ جائے تو لوگوں کے جان و مال کا تحفظ کون کرے گا؟۔ مسلم لیگ (ن) کے صدر نے جاں بحق ہونے والے افراد کے اہل خانہ سے دلی تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ دُکھ کی اس گھڑی میں پوری قوم اُن کے ساتھ ہے۔ نواز شریف نے علمائ، میڈیا اور سوسائٹی کے تمام طبقوں سے اپیل کی کہ وہ فرقہ وارانہ ہم آہنگی کے فروغ اور ہر نوع کی دہشت گردی کی حوصلہ شکنی کے لئے اپنا کردار ادا کریں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
حکمران ناکام ہوچکے ہیں،عام انتخابات جلداز جلد کروائے جائیں:جماعت اسلامی پنجاب
لاہور(جی پی آئی)امیر جماعت اسلامی پنجاب ڈاکٹر سید وسیم اختر نے کہا ہے کہ ناقص پالیسیوں کی بدولت کسانوں کے مسائل بڑھ رہے ہیں۔شعبہ زراعت حکمرانوں کی ترجیحات میں شامل نہیں۔کھاد کو مناسب قیمتوں پر مہیا کیا جائے۔گیس کی بندش،سیلزٹیکس اورڈویلپمنٹ چارجز کی وجہ سے کھاد کے نرخوں میں اضافہ ہوگیا ہے،اس میںفوراً کمی کی جائے۔لاقانونیت کی انتہا ہوچکی ہے۔جرائم کی شرح میں 21فیصد تک اضافہ گڈگورننس کا منہ بولتا ثبوت ہے۔وزیر اعلیٰ کی توجہ لاہور کی سڑکوں کی حد تک ہی مرکوز ہوکر رہ گئی ہے۔صوبے کے10کروڑ عوام کا کوئی پرسان حال نہیں۔انہوں نے کہاکہ جنوبی پنجاب کے عوام وڈیروں اور جا گیرداروں کے رحم وکرم پر چھوڑدیے گئے ہیں۔وہاں کے عوام کو ضروریات زندگی کی بنیادی سہولیات بھی میسر نہیں۔دانش سکولوں کے لئے اربوں روپے کے فنڈز مختص کیے گئے مگر60ہزار سے زائد سرکاری سکولوں پہ کوئی توجہ نہیں دی جارہی۔30ہزار اسکول ایسے ہیں جہاں باتھ رومز تک نہیں۔انہوں نے کہاکہ عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے تمام دعوے ریت کی دیوار ثابت ہوئے ہیں۔کچن کیبنٹ کے فیصلوں سے عوام کے مسائل کم ہونے کی بجائے روزافزوں ہیں۔لاہور شہر کولوہے کے جنگلے کے ساتھ دوحصوں میں تقسیم کردیا گیا ہے۔چند منٹوں کا سفر گھنٹوں میں طے ہوتا ہے۔بجلی و گیس کی بندش سے صوبے کی30ہزار صنعتیں بند اور لاکھوں مزدور بے روزگار ہوچکے ہیں۔ڈاکٹر سید وسیم اختر نے مزید کہاکہ علیحدہ صوبوں کے نام پر عوام کو دونوں بڑی جماعتیں مل کر بے وقوف بناتی رہیں،حکمرانوں سے خیر کی توقع نہیں۔بہاولپور کی صوبائی حیثیت کو بحال اور جنوبی پنجاب کے عوام کو جب تک علیحدہ صوبہ نہیں مل جاتاان کے مسائل حل نہیں ہوسکتے۔حکمران ہر محاذ پرناکام ہوچکے ہیں ضرورت اس مر کی ہے کہ عام انتخابات کا انعقاد جلد از جلد کروایاجائے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
خود ساختہ جلا وطنی کاٹنے والے نے بانی پاکستان بارے نازیبا الفاظ استعمال کر کے 18کروڑ عوام کی تو ہین کی۔مسز ملک
لاہور(جی پی آئی) پاکستان مسلم لیگ(ن)کلچرل ونگ پنجاب کی نائب صدر مسز ملک نے کہا ہے کہ خود ساختہ جلا وطنی کاٹنے والے نام نہادلیڈر نے بانی پاکستان قائد اعظم کے بارے نازیبا الفاظ استعمال کر کے 18کروڑ عوام کی تو ہین کی ہے۔مسلم لیگ(ن)پاکستان اور بانی پاکستان پر کوئی آنچ نہیں آنے دے گی۔غیر ملکی ایجنڈے پر کام کرنے والے ”کینڈین قادری ” کو”ناکام مارچ” کے بعد اپنی اصلیت کا اندازہ ہو جائے گا۔مسز ملک نے کہا کہ ہماری بد قسمتی ہے کہ کبھی برطانوی شہری اور کبھی کینیڈین شہری پاکستان کی عوام کے بارے میںبات کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن)نے ہمیشہ آئین کی بالادستی’قانون کی حکمرانی’جمہوریت کے استحکام اور عدلیہ کی آزادی کیلئے کوشش کی اگر کسی نے پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کی بات کی یا بانی پاکستان کے بارے میں نا زیبا الفاظ کئے تو پاکستان بنانیوالی جماعت مسلم لیگ ان عنا صرکی سر کوبی بھی کرنا جانتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں جمہوریت کومضبوط اوراس کی حفاظت کرنا میاں نوازشریف اوران کے ساتھیوں کا مشن ہے ۔جمہوریت کی کمزوری سے معیشت سمیت دوسرے شعبہ جات بھی متاثر ہوتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) آمریت کو دفن اور جمہوریت کو مستحکم دیکھنا چاہتی ہے۔آزاد عدلیہ ،آزاد میڈیا،فعال اور متحرک سول سوسائٹی اس بات کا ثبوت ہے کہ پاکستان کی منزل دور نہیں بلکہ قریب آ رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں پاکستان کو بد عنوان عناصر سے پاک کرنا ہے اور ملک میںآئین اور قانون کی بالا دستی قائم کرنی ہوگی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مسز ملک کاعباس شریف کے انتقال پر دلی رنج و غم اورگہرے دکھ کا اظہار
لاہور( جی پی آئی) پاکستان مسلم لیگ(ن)کلچرل ونگ پنجاب کی نائب صدر مسز ملک نے مسلم لیگ(ن) کے قائد محمد نواز شریف اور خادم اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کے چھوٹے بھائی عباس شریف کے انتقال پر دلی رنج و غم اور گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔اپنے تعزیتی بیان میںانہوں نے مرحوم کے درجات کی بلندی اور لواحقین کیلئے صبر کی دعا کی۔میاں عباس شریف مر حوم کے ایصال ثواب کیلئے کل اتوار کے روز دوپہر 2:00 بجے مسز ملک کے گھرجوہر ٹائون میں قرآن خوانی کی جائے گی جس میں فلم انڈسٹری اور سٹیج سے تعلق رکھنے والے فنکار’سول سوسائٹی اور دیگر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی کثیر تعداد شریک ہونگی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
آج ملک میں مصنوعی انقلابیوں کی کوئی جگہ نہ بنتی ،مشاہداللہ خان
لاہور(جی پی آئی)پاکستان مسلم لیگ(ن) کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات سینیٹرمشاہداللہ خان نے کہاہے کہ اگرزرداری حکومت نے عوام کے مسائل کے حل پرتوجہ دی ہوتی توآج ملک میں مصنوعی انقلابیوں کی کوئی جگہ نہ بنتی ۔انہوں نے کہاکہ پاکستان پیپلزپارٹی کی نے اپنی غلط ترجیحات اورواضح پالیسی نہ اپنا کربلوچستان کے حالات پہلے سے زیادہ گھمبیرکردیئے ۔مشاہداللہ خان نے کہاکہ غیرترقیاتی اخراجات اورحکمرانوں کی عیاشیو ں نے قومی خزانے کو 11کھرب اور84ارب روپے کا ناقابل تلافی نقصان پہنچایا۔انہو ںنے کہاکہ حکمرانوں کی نااہلی اوربدعنوانیوں کی انتہاء نے جمہوریت کانام بدنام کردیا۔مشاہداللہ خان نے کہاکہ نام نہاد انقلابی ایک طرف انتخابات کی بات کررہے ہیں دوسری طرف انتخابات کے ذریعے عوام کے سامنا کرنے کو تیارنہیں ۔انہوں نے کہاکہ اگرانتخابات میں حصہ نہیں لینا تواس قدرواویلاکس لئے مچایاجارہاہے ،عام انتخابات کے علاوہ کوئی بھی تبدیلی کا راستہ غیرآئینی ہے ۔مشاہداللہ خا ن نے کہاکہ طاہرالقادری کینڈامیں اصلاحاتی ایجنڈاکیوں نہیں پیش کرتے ؟انہو ںنے کہاکہ جو شخص قران کے نام پرقائم این جی اوکا تاحیات چیرمین ہے اورجس نے اس کے بورڈآف ڈائریکٹرزمیں صرف اپنے اہلخانہ کی تقرریاں کررکھی ہیں ،اس سے بڑآمرکون ہوسکتاہے ؟مشاہداللہ خان نے کہاکہ جو جمہوری انقلاب لانے کی بات کررہاہے اس کی جماعت سیاسی جماعت انتخابات میں حصہ لینے کی اہل ہی نہیں ۔انہوں نے کہاکہ کوئی این جی اوکیسے ملک چلاسکتی ہے ؟انہوں نے کہاکہ عوام لانگ مارچ کی شعبدہ بازی کے سحرمیں آنے والے نہیں ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
جماعت اسلامی کے وفد کی جاتی عمرہ میں میاں برادران سے اظہار تعزیت
لاہور(جی پی آئی)جماعت اسلامی پاکستان کے سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ کی قیادت میں وفد جس میں جماعت اسلامی پاکستان کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل ڈاکٹر فرید احمد پراچہ ، امیر جماعت اسلامی پنجاب ڈاکٹر سید وسیم اختر ، سیکرٹری جنرل نذیر احمد جنجوعہ ، امیر جماعت اسلامی لاہور میاں مقصود احمد ، فاروق چوہان اور فرحان شوکت شامل تھے نے رائیونڈ جاتی عمرہ میں سابق وزیر اعظم میاں محمد نوازشریف اور وزیراعلیٰ پنجاب میاں محمد شہبازشریف سے ان کے چھوٹے بھائی میاں عباس شریف کے انتقال پر تعزیت کا اظہار اور مرحوم کے لیے دعائے مغفرت کی ۔اس موقع پر لیاقت بلوچ نے میاں عباس شریف مرحوم کے صاحبزادوں سے بھی اظہار تعزیت کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سید فخر امام ، ایس ڈی ثاقب و دیگر رہنمائوں کی لیاقت بلوچ سے ملاقات
لاہور(جی پی آئی) سابق اسپیکر قومی اسمبلی سید فخر امام نے منصورہ میں سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ سے ملاقات کی اور سابق امیر جماعت اسلامی پاکستان قاضی حسین احمد کی وفات پر اظہار تعزیت کیا۔ اس موقع پر ڈاکٹر محمد کمال ، نذیر احمد جنجوعہ بھی موجود تھے ۔دریں اثناواپڈا ایمپلائز پیغام یونین کے مرکزی صدر ایس ڈی ثاقب کی قیادت میں وفد نے منصورہ میں سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ ، ڈپٹی سیکرٹری جنرل ڈاکٹر فرید احمد پراچہ سے ملاقات میں سابق امیر جماعت اسلامی پاکستان قاضی حسین احمد کے انتقال پر اظہار تعزیت اور دعائے مغفرت کرتے ہوئے قاضی حسین احمد کی ملک و ملت کے لیے خدمات کو خراج تحسین پیش کیا ۔ وفد میں احسان اللہ چوہدری ، توقیر الاسلام ، منور گورائیہ ، امجد محمود ، اعجاز احمد ، میاں منیر احمد ، ساجد نواز، اجمل چوہدری ، عطا اللہ درانی ، آفتاب احمد ، چوہدری طاہر ، اجمل چوہدری ، حافظ خالد ، امین جاوید ، امجد حنیف ، صلاح الدین شامل تھے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گڈز ٹرانسپورٹ انڈسٹر ی ملک کی معشیت کی ریڑ ھ کی ہڈ ی کی حیثیت رکھتی ہے: یاسر نصیر
لاہور (جی پی آئی) آل پاکستان ٹر ک ٹرالہ مو ٹر اونرز ایسو سی ایشن کے مرکزی سینئر نائب صدر لالہ یاسر نصیر خان کی زیر صدارت اجلاس راوی روڈ پر ہو اجس میں چیئر مین چوہدری محمد ارشد ،وائس چیئر مین چوہدری شیر علی ، ،نائب صدر زاہد خان ،رانا مطوب ،علی اکبر ،ملک تنویر الدین ،چوہدری طالب سمیت دیگر گڈز ٹرانسپورٹ رہنمائوں نے کہا کہ گڈز ٹرانسپورٹ انڈسٹر ی ملک کی معشیت کی ریڑ ھ کی ہڈ ی کی حیثیت رکھتی ہے جس کو مختلف مسائل کا سامنا ہے جس میں سب سے اہم مسئلہ شہر سے ٹر ک اڈئوں کی منتقلی کا ہے جس کو حکومت سنجیدگی سے حل نہیں کر رہی انہوں نے کہا کہ گڈز ٹرانسپورٹرز مختلف مدعوں میں بھاری ٹیکس ادا کر رہے حکومت کو ریلیف دینا چاہیے مگر حکومت پنجاب ٹر ک اڈئوں کی منتقلی کو واضح نہیں کر رہی جس کو جواز بنا کر چند نام نہاد ایسو سی ایشنز نے پرائیویٹ ٹرک اسٹینڈ کے نام سے لوٹ مار شر وع کر رکھی ہے کے ایس کے ٹر ک اسٹینڈ قائم کیا گیا جس کو اب تین سال کا عرصہ گزر جانے کے بعد راستہ نہ ملنے کی وجہ سے ریلوئے نے پھاٹک لگا کر مستقل بند کر دیا ہے اس کے بعد قائداعظم ٹر ک ٹر منل قائم کیا گیا جو کہ دو سال کا عر صہ گزارنے کے بعد تک بکنگ تو جاری ہے مگر جگہ کا نام و نشان نہیں ہے اور اب ایک بار پھر گڈز ٹرانسپورٹرز کو گمراہ کیا جارہا ہے اور جناح ٹر ک ٹرمنل بنایا جا رہا ہے اور کہا جا رہا ہے کہ حکومت کے ساتھ مل کر پرائیویٹ ٹر ک اسٹینڈ قائم کیا جار ہے ہیں اور جب یہ تعمیر ہو جا ئیگا تب شہر سے ٹرک اڈئوں کو منتقل کر دیا جائے گا جس کی وجہ سے گڈز ٹرانسپورٹرز میں تشویش کی لہر دوڑ پڑ ی ہے گڈز ٹرانسپورٹرز نے وزیر اعلیٰ پنجاب اور ڈی سی او لاہور سے مطالبہ کیا کہ راوی روڈ ٹر ک اسٹینڈ کو ماڈل ٹر ک اسٹینڈ بنا جائے اور پارکنگ اور صفائی کے نظام کو درست کیا جائے تاکہ گڈز ٹرانسپورٹرز جو کہ حکومت کو بھاری ریونیوں مختلف مدعوں میں ادا کر رہے ہیں اُن کو ریلیف مل سکے اور شہر سے ٹر ک اڈئوں کی منتقلی کے لئے پہلے شہر کے قر یب تر ین ٹر ک اسٹینڈ سر کاری طور پر قائم کر کے دیا جائے تاکہ گڈز ٹر انسپورٹ انڈسٹری سے وابسطہ لاکھوں خاندانوں کا روزگار متاثر نہ ہو سکے گڈز ٹرانسپورٹرز کا کہنا تھا کہ حکومت نے اگر ہمارے مسائل کو حل نہ کیا تو گڈز ٹرانسپورٹرزسخت احتجاج کر نے پر مجبور ہو جائینگے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ملک میں دہشتگردی کی انتہاء ہوچکی، حالات کی سنگینی کا احساس کرنے والاکوئی نظر نہیں آتا ، علامہ سید ساجد علی نقوی
اسلام آباد(جی پی آئی) قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے کہاہے کہ ملک میں دہشتگردی کی انتہاء ہوچکی، حالات کی سنگینی کا احساس کرنے والاکوئی نظر نہیں آتا، یکجہتی کونسل کے تمام مطالبات جائز ہیں، دھرنے کی مکمل حمایت کرتے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوںنے شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ عارف حسین واحدی سے بلوچستان کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے کیا جنہوں نے علامہ سید ساجد علی نقوی کو بلوچستان کی تازہ ترین صورتحال سے تفصیلی آگاہ کیا۔ علامہ سید ساجد علی نقوی نے کہاکہ پرامن احتجاج ہر پاکستانی کا حق ہے ۔ انہوںنے کہاکہ ملک میں تسلسل کے ساتھ دہشت گردی کے واقعات رونما ہورہے ہیں جن میں بے گناہ شہری شہید ہورہے ہیں مگر ذمہ داروں کو پرواہ تک نہیں۔ انہوںنے کہاکہ بلوچستان میں جاری دہشت گردی صورتحال سے ثابت ہوگیا کہ حکومتیں مکمل طور پر ناکام و بے بس ہوچکی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ بارہا مرتبہ حجت تمام کرچکے مگر حالات کی سنگینی کا ادراک نہ کیا گیا۔ انہوں نے کہاکہ پرامن احتجاج ہمارا حق ہے اور صبر کا دامن تھامے ہوئے ہیں اگر سنجیدہ اقدامات نہ اٹھائے گئے تو احتجاج کو کوئٹہ سے اسلام آباد تک بڑھادیںگے۔پرامن احتجاج ہمارا حق ہے، صبر کا دامن تھامے ہیں، سنجیدہ اقدامات نہ اٹھائے گئے تو احتجاج کو کوئٹہ سے اسلام آباد تک بڑھادیںگے۔ انہوں نے کہاکہ ملک میں پائیدار امن صرف اسی صورت قائم کیا جاسکتاہے جب دہشتگردوں کو بے نقاب کرکے کیفر کردار تک پہنچایا جائیگا اور عوام کو اصل حقائق سے آگاہ کیا جائیگا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پاکستان مسلم لیگ ہم خیال کا نواز شریف اور شہباز شریف کو ان کے بھائی عباس شریف کی وفات پر اظہار تعزیت
اسلام آباد(جی پی آئی)پاکستان مسلم لیگ ہم خیال کی سینئیر قیادت حامد ناصر چٹھہ، ارباب غلام رحیم، سلیم سیف اللہ خان، ہمایوں اختر خان، کشمالہ طارق ، کبیر علی واسطی، عبد الغفار قریشی، ارباب ذکاء اللہ، کشن چند پروانی، محمد اقبال ڈار، یاقوت جمیل الرحمان،ریاض بگڑ منگ، آمنہ سلیم،میر مکرم زہری،میجر )ر(عباس، عجب گل سورانی، ملک آصف ایڈوکیٹ اور دیگر پارٹی قیادت نے نوازشریف کے بھائی عباس شریف کی وفات پردکھ، درد اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دکھ اور غم کی اس گھڑی میں ہم ان کے برابر کے شریک ہیں۔پاکستان مسلم لیگ ہم خیال کی قیادت نے نواز شریف اور شہباز شریف سے فون پر اظہار افسوس کیا اور مرحوم کی ایصال ثواب کے لیے اور ان کو صبرجمیل عطا کرنے کی بھی دعا کی۔پاکستان مسلم لیگ نے کوئٹہ کراچی اور سوات میں بھی دہشت گردی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے شہید افراد کے بلند درجات کے لیے دعا کی اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
دادو میں خسرہ ویکسین کی ڈیمانڈ 50 ہزار ہے جبکہ 7 ہزار ویکسین لگادی گئی ہیںاس وقت مزید 43 ہزار ویکسی نیشن کی اشد ضروت ہے۔ حلیم عادل شیخ

دادو( جی پی آئی)وزیر اعلی سندھ کے مشیر برائے ریلیف حلیم عادل شیخ کا دادو میں خسرے سے متاثرہ گوٹھو ں کا دورہ۔جوہی میں واہی پانڈھی،یوسی تھور،یوسی بہاولپور میںگوٹھ مہوتری اور گائوںھیروخان میں امدادی سامان کی تقسیم ۔واہی پانڈھی کے بنیادی صحت کے مراکز کا دورہ۔خسرے سے متاثرہ خاندانوں میںدودھ ،سیریلیک ، منرل واٹر،۔او۔آر۔ایس ،یخنی، کھلونے بچوں میں نشونما پیدا کرنے والی غذایت سمیت مالی امداد کی تقسیم ۔ کمبل ،راشن بیگ ،اسپتالوں میںایمبولینسزاور بیڈ کی کمی کو پورا کرنافوم کے گدے ، اور جان بچانے والی ادویات کی فراہمی کو یقینی بنایا گیا۔اس موقع پر جوہی واہی پانڈی میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے حلیم عادل شیخ نے کہاس وقت دادو ضلع میں ویکسین کی قلت بہت بڑا مسئلہ ہے دادو کی ویکسین کی ڈیمانڈ 50ہزار ہے جبکہ 7ہزار ویکسین لگادی گئی ہیںڈاکٹر اپناکام کررہے ہیںمگراس وقت مزید 43ہزارویکسی نیشن کی اشد ضروت ہے۔ انہوں نے کہا کہ خسرہ چھوت کی بیماری ہے جس بچے کو خسرہ کی شکایت ہواسے فوری علاج کے لیے لانا چاہیے گھر میں اس بچے کورکھنے کا مقصد باقی بچوں کو بھی اس مرض میں مبتلا کرنا ہے۔ حلیم عادل شیخ نے کہا کہ میں حکومت سندھ کے نمائندے کی حیثیت سے سندھ بھر کے دورے کررہا ہوں۔ محکمہ ریلیف خسرہ کے امراض میں مبتلا بچوں کو ریلیف مہیا کرنے کے ساتھ ساتھ سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کوبھی امدادی سامان اور مالی معاونت کررہا ہے۔ہم نے محکمہ ریلیف کے رضا کاروں کے ہمراہ طبی ٹیموں کو چھوٹے بڑے تما م گوٹھوں میں بھیجا ہے تاکہ کوئی بھی متاثرہ خاندان مشکل میں نہ رہے ہمارے رضا کارنہ صرف لوگوں کی مدد کررہے ہیں بلکہ خسرہ سے آگاہی مہم میں لوگوں کو خسرہ کے مرض سے بچائو کی تدابیر سے بھی آگاہ کررہے ہیں ۔موجودہ وقت میں منتخب نمائندوں کا یہ فرض ہے کہ وہ اپنے اپنے حلقوں میں آکر لوگوں کی مدد کریں۔ انہوں نے کہا کہ خسرہ پھیلنے کی بڑی وجہ حفاظتی ٹیکوں کا نہ لگنا ہے۔ خسرے سے بچائو سو فیصد ممکن ہے اس کے باوجود اسقدر ہلاکتوں کا ہونا لمحہ فکریہ ہے جس کی بڑی وجہ و الدین کابچوں کوحفاظتی ٹیکے نہ لگوانا ہے یہ ہی وجہ ہے کہ خسرے میں مبتلا بچوں میں اضافہ تشویشناک صورتحال اختیار کرگیا ہے ۔تعلقہ ہسپتالوں میں والدین خسرے میں مبتلا بچوں کو لیکر کئی کئی روز سے بیٹھے ہیںاس کے لیے فوری طور پر ویکسین کی قلت کو پورا کرنا ہوگا ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مولانا فضل الرحمن کی رہائش گاہ جاکر پروفیسر غفور احمد کے انتقال پر ان کے بیٹے سے اظہار تعزیت
کراچی(جی پی آئی)جمعیت علمائے اسلام(ف) کے امیر مولانا فضل الرحمن نے رہائش گاہ جاکر پروفیسر غفور احمد کے انتقال پر مرحوم کے صاحبزادے خالد شجاع سے اظہار تعزیت کیا ۔ انہوں نے پروفیسر غفور احمد کی خدمات کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ان کی مغفرت اور بلندی درجات کی دعا کی ۔ اس موقع پر جماعت اسلامی کراچی کے امیر محمد حسین محنتی’ نائب امیر برجیس احمد’ سیکریٹری اطلاعات زاہد عسکری ‘ جمعیت علمائے اسلام کے قاری عثمان’ قاری شیر افضل’ عبدالکریم عابد اور دیگر بھی موجو دتھے۔ بعدازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ پروفیسر غفور احمد ہمارے بزرگوں میں تھے’ وہ میرے والد مفتی محمود کے قریبی دوست تھے’دونوں کے اندر باہمی اعتماد کا رشتہ تھا ‘ جس کا میں خود گواہ ہوں ۔ انہوں نے کہاکہ پروفیسر غفور احمد نے آئین پاکستان کی تشکیل میں جو کر دار ادا کیا ہے اسے کبھی فراموش نہیں کیا جاسکے گا’ ان کی دیانت’ شرافت اور سیاست ملکی تاریخ کا سنہرا باب ہے ۔ وہ ملک کے ان نامور لوگوں میں تھے جنہوں نے قوم کی رہنمائی کی اور راستہ دکھایا۔ مولانا فضل الرحمن نے دعا کی کہ اللہ تعالی پروفیسر غفور احمدکو جنت الفردوس میں اعلی مقام دے اور ان کے خاندان کو ان کے نقش قدم پر چلنے کی توفیق دے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ریاض احمدصدیقی سے جماعت اسلامی کے رہنماؤں کا اظہار تعزیت

کراچی(جی پی آئی)جماعت اسلامی ضلع غربی کے ناظم نشرواشاعت ریاض احمد صدیقی کی والدہ کے انتقال پر جماعت اسلامی کراچی کے امیر محمد حسین محنتی ‘جنرل سیکرٹری نسیم صدیقی ‘نائب امراء برجیس احمد’ڈاکٹر واسع شاکر’حافظ نعیم الرحمن’نصراللہ شجیع’سید اقبال’راجہ عارف سلطان’سیکرٹری اطلاعات زاہدعسکری اور دیگر نے گہرے رنج و غم اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔رہنماؤں نے مرحومہ کی مغفرت درجات کی بلندی اور لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کوئٹہ دھماکے: شہر میں سوگ، احتجاجاً تدفین سے انکار
کوئٹہ(جی پی آئی)کوئٹہ میں جمعرات کو پانچ گھنٹوں کے دوران ہونے والے ایک خودکش حملے اور دو بم دھماکوں میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد پچانوے تک پہنچ گئی ہے جبکہ ایک سو ستّر افراد زخمی ہیںبلوچستان کی حکومت اور شیعہ تنظیموں نے ان ہلاکتوں پر تین روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے جبکہ کوئٹہ کی تاجر تنظیموں اور شیعہ برادری کی اپیل پر دھماکوں کے خلاف جمعہ کو شہر میں شٹر ڈاؤن بھی ہڑتال کی گئی پہلے دھماکے کا نشانہ فرنٹیئر کور کے جوان تھے جبکہ بقیہ دو دھماکے شیعہ مسلک سے تعلق رکھنے والے ہزارہ قبیلے کی گنجان آبادی والے علاقے میں ہوئے اور ہلاک شدگان میں بڑی تعداد اہلِ تشیع کی تھی بلوچستان شیعہ کونسل نے ہلاک ہونے والے شیعہ افراد کی لاشیں علمدار روڈ رکھ کر احتجاجاً دھرنا دیا بلوچستان شیعہ کونسل کے چیئرمین داؤد آغا نے میڈیاسے بات کرتے ہوئے کہا ‘جب تک کوئٹہ میں سکیورٹی کی ذمہ داری پاکستانی فوج نہیں سنبھالتی تب تک وہ ان حملوں میں ہلاک ہونے والوں کی تدفین نہیں کریں گے انہوں نہ کہا کہ چوراسی لاشیں علمدار روڈ پر پڑی ہیں اور ہزاروں افراد دھرنا دیا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ان کے مذاکرات صوبے کے چیف سیکریٹری، پولیس اور ایف سی سے جاری ہیںہڑتال کی وجہ سے کوئٹہ کے تمام اہم کاروباری مراکز بند ہیں جبکہ ہلاک شدگان کی تدفین کے تناظر میں شہر میں سکیورٹی انتظامات کو مزید سخت کر دیا گیا ہے شہر میں پہلا دھماکہ جمعرات کی شام باچا خان چوک پر اور پھر رات نو بجے یکے بعد دیگرے دو دھماکے علمدار روڈ پر ہوئے کالعدم بلوچ عسکریت پسند تنظیم یونائیٹد بلوچ آرمی نے پہلے جبکہ شدت پسند کالعدم تنظیم لشکرِ جھنگوی نے بقیہ دو دھماکوں کی ذمہ داری قبول کی ہے علمدار روڈ پر دوہرے دھماکوں میں ہلاک ہونے والوں میں عام شہریوں کے علاوہ فرنٹیئرکور بلوچستان کے ترجمان مرتضیٰ بیگ، کوئٹہ پولیس کے ایک ڈی ایس پی اور ایک ایس ایچ او سمیت نو اہلکار اور ایدھی اور دیگر رضاکار تنظیموں کے دس سے زائد کارکن بھی شامل ہیںاس کے علاوہ پاکستان کے نجی ٹی وی سماء کے نامہ نگار سیف الرحمان، ایک کیمرہ مین عمران شیخ اور نیوز ایجنسی این این آئی کے فوٹوگرافر اقبال بھی اس دہشتگردی کا نشانہ بنے ہیں۔کوئٹہ پولیس کے سربراہ میر زبیر محمود نے جمعرات کی شب ایک پریس کانفرس میں علمدار روڑ پر ہونے والے دھماکوں میں اکیاسی افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی تھی جبکہ طبی ذرائع نے جمعہ کی صبح میڈیا کو بتایا کہ فرنٹیئرکور کے ترجمان مرتضیٰ بیگ سمیت دھماکے کے مزید دو زخمی دم توڑ گئے ہیںمیر زبیر محمود نے یہ بھی بتایا تھا ان دو دھماکوں میں ایک سو بیس افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جن میں سے متعدد کی حالت تشویشناک ہے۔ سی سی پی او کوئٹہ کے بقول ہلاک ہونے والے افراد میں سے پچیس کی تاحال شناخت ہو سکی ہے اور ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد میں اضافہ ہو سکتا ہے پولیس سربراہ کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات اور شواہد سے معلوم ہوتا ہے کہ عملدار روڑ پر ہونے والا پہلا دھماکہ خودکش تھا جس کے کچھ دیر بعد کار میں نصب بم پھٹاانہوں نے کہا کہ ابتدائی تحقیقات شواہد سے معلوم ہوتا ہے کہ پہلا خودکش بم حملہ تھا جب کہ دوسرا دھماکہ ایک گاڑی میں ہوا ہے اور اس ضمن میں تحقیقات جاری ہیں کہ آیا یہ ریموٹ کنٹرول دھماکہ تھا یا خودکش کار بم دھماکہ تھاتفصیلات کے مطابق جمعرات کی رات ہونے والا پہلا دھماکہ علمدار روڈ پر ایک امام بارگاہ کے قریب واقع سنوکر کلب میں ہوا اور یہ دھماکہ اس قدر شدید تھا کہ اس کے نتیجے میں تین منزلہ عمارت جس میں یہ کلب واقع تھا، زمیں بوس ہو گئی دھماکے کے بعد علاقے کی بجلی منقطع ہو گئی جس کی وجہ سے امدادی کارروائیوں میں شدید مشکلات پیش آئیںبلوچستان کے ہوم سیکریٹری اکبر حسین درانی نے میڈیاسے بات کرتے ہوئے بتایا کہ پہلے دھماکے کے بعد جب امدادی کارکن اور میڈیا کے نمائندے جائے حادثہ پر پہنچے تو ایک اور دھماکہ ہوا جس میں زیادہ ہلاکتیں ہوئیں علمدار روڈ پر ہونے والے دھماکوں میں فلاحی ادارے ایدھی کے چار امدادی کارکن بھی زخمی اور ہلاک ہوئے دوسرے دھماکے میں ہی پولیس کے نو اور میڈیا سے تعلق رکھنے والے تین افراد مارے گئے جبکہ اسی دھماکے میں فلاحی ادارے ایدھی کے چار کارکنوں سمیت دس ایسے امدادی کارکن بھی ہلاک ہو گئے جو امدادی کارروائیوں کے لیے جائے حادثہ پر پہنچے تھے دھماکے سے موقع پر موجود ایمبولینسوں اور ذرائع ابلاغ کی گاڑیوں کو بھی شدید نقصان پہنچاپولیس کی جانب سے علمدار روڈ پر ہونے والے بم دھماکوں کے بارے میں تحقیقات شروع کردی گئی ہے اور پولیس کے مطابق ان دھماکوں کے محرکات فرقہ وارانہ ہیںاس سے قبل شہر کے مرکزی علاقے میں میزان/باچا خان چوک پر ایک کار بم دھماکے کے نتیجے میں بارہ افراد ہلاک اور چونتیس سے زائد زخمی ہو گئے ہیں۔ ہلاک ہونے والوں میں ایک ایف سی کا اہلکار جبکہ دو سول ملازمین بھی شامل ہیں جبکہ زخمی ہونے والوں میں ایف سی کے دس اہلکار شامل ہیںتفصیلات کے مطابق یہ دھماکہ فرنٹیئر کور کی شہر میں گشت پر مامور ان گاڑیوں کے قریب ہوا تھا جو کہ باچا خان چوک پر بلدیہ پلازہ کے ساتھ پارک کی جاتی ہیں۔ دھماکے کے نتیجے میں قریبی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے جبکہ متعدد گاڑیاں تباہ ہوگئیںپولیس ذرائع کے مطابق اس دھماکے کے لیے پچیس سے تیس کلو دھماکہ خیز مواد استعمال کیا گیاکالعدم بلوچ عسکریت پسند تنظیم یونائیٹد بلوچ آرمی کے ترجمان مرید بلوچ نے نامعلوم مقام سے میڈیا کے دفاتر کو فون کر کے اس کارروائی کو آواران ، مکران اور بولان کے علاقوں میں مبینہ آپریشن کا رد عمل قرار دیا تھا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سجادہ نشین گولڑہ شریف کا طاہر القادری کے لانگ مارچ میں شرکت سے انکار
اسلام آباد (جی پی آئی) سجادہ نشین گولڑہ شریف سید غلام نظام الدین جامی نے لانگ مارچ میں شرکت سے انکار کردیا، ان کا کہنا ہے کہ طاہر القادری کا مقصد وزارت عظمیٰ کا حصول ہے۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سجادہ نشین گولڑہ شریف سید غلام نظام الدین جامی کا کہنا ہے کہ ہم طاہر القادری کی حمایت سے قاصر ہیں، ان کے بیانات میں تضاد اور مقصد وزارت عظمیٰ کا حصول ہے۔ سجادہ نشین گولڑہ شریف نے طاہر القادری کے لانگ مارچ میں شرکت سے بھی انکار کردیا ہے۔ انہوں نے علمائے کرام سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ بھی طاہر القادری کے لانگ مارچ سے دور رہیں ۔
۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
راولپنڈی کے 100 سی این جی اسٹیشنز کل صبح کھولنے کا اعلان
راولپنڈی (جی پی آئی) آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن کے چیئرمین غیاث پراچہ نے کہا ہے کہ عدالتی حکم امتناعی حاصل کرنے والے راولپنڈی کے تقریباً 100 سی این جی اسٹیشنز کل سے کھول دیئے جائیں گے۔ آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن کے چیئرمین غیاث پراچہ نے میڈیا کو بتایا ہے کہ 100 کے قریب سی این جی اسٹیشنز کل صبح 6 بجے کھول دیئے جائیں گے۔ کاروبار غیر قانونی طریقے سے روکنے کے خلاف سی این جی اسٹیشن مالکان نے انفرادی طور پر حکم امتناعی حاصل کیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
لانگ مارچ کل شروع ہوگا، چارٹر آف ڈیمانڈ 7 نکاتی ہے، طاہر القادری
لاہور(جی پی آئی)تحریک منہاج القرآن ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا ہے کہ کل صبح 9 بجے لاہور سے لانگ مارچ کا آغاز ہوگا، وزیر داخلہ رحمان ملک نے مجھے براہ راست دھمکی دی ہے، رحمان ملک کے دہشتگردی کے بیان پرچیف جسٹس پاکستان از خودنوٹس لیں، حکومت مذاکرات پر یقین نہیں رکھتی۔لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر طاہر القادری کا کہنا ہے کہ حکومت کا مذاکرات کا ایجنڈا سیاسی جوڑ توڑ ہے ، عوامی مسائل پر مذاکرات کیلئے حکومت کے پاس وقت نہیں ، ملک، آئین اور قانون بچانے کیلئے قوم اٹھ کھڑی ہو ،ہمارا چارٹر آف ڈیمانڈ 7نکاتی ہے، چارٹر آف ڈیمانڈ کا ایک نکتہ لاہور اور 6نکات اسلام آباد میں بتاو?ں گا ، تحریک انصاف کی قیادت اور کارکن تبدیلی چاہتے ہیں ، اپنے منشور کے مطابق یہ لوگ خصوصاً مارچ کا حصہ بنیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت مذاکرات پر یقین نہیں رکھتی، مذاکرات یا کوئی عمل لانگ مارچ کو نہیں روک سکتا، مذاکرات کا دروازہ کسی کیلئے بند نہیں کرتا، ایک نہیں 100 افراد مذاکرات کیلئے میرے پاس آئیں، لانگ مارچ ہوگا۔ ڈاکٹر طاہر القادری کا کہنا ہے کہ حتمی مذاکرات پارلیمنٹ ہاوس کے سامنے عوام کے سامنے ہوں گے ،مذاکرات کے نام پر لانگ مارچ کا فیصلہ متزلزل نہیں ہوگا ، لانگ مارچ زندگی اور موت کا فیصلہ ہے ، بند کمروں میں بیٹھ کر فیصلے کرنے کا قائل نہیں۔ انہوں نے اعلان کیا کہ کل صبح 9 بجے لانگ مارچ کا آغاز داتا دربار لاہور سے ہوگا جو بری امام اسلام آباد پر اختتام پذیر ہوگا۔ ان کا کہنا ہے کہ 2 جماعتیں مک مکا کر کے 20 ویں ترمیم لائیں ، الیکشن کمیشن غیر جانبدار انداز میں قائم نہیں کیا گیا ، دونوں جماعتوں نے مک مکا کر کے الیکشن کمیشن تشکیل دیا۔ ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا کہ آج صبح لشکری رئیسانی سے بات ہوئی، بلوچستان میں قیامت کا منظرہے،اپنے مشن کو حسینی مشن ڈکلیئر کرچکا ہوں، رحمان ملک نے مجھے براہ راست دھمکی دی ہے، میں صرف اللہ کی ذات سے ڈرنے والا شخص ہوں،رحمان ملک کے دہشتگردی کے بیان پر چیف جسٹس از خود نوٹس لیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پاکستان میں منصوبہ بندی کے تحت کوئی بڑا کھیل کھیلا جارہا ہے،امریکی اخبار
کراچی(جی پی آئی) امریکی اخبار”ہفگنٹن پوسٹ” لکھتا ہے کہ پاکستان میں کوئی بڑے کھیل کا آغاز ہوچکا ہے، واقعات ایک منصوبہ بندی سے تیار اسکرپٹ کے تحت کیے جا رہے ہیں،طاہر القادری آئین کی تبدیلی کیلئے غیر آئینی طریقے پر کیوں زور دے رہے ہیں، آخر اس جلدی کے پیچھے کیا راز ہے کہ وہ ملک کی سلامتی اور خودمختاری کے لئے اتنا بڑا رسک پیدا کرنے جا رہے ہیں، اس بات کوئی ضمانت نہیں کہ 14جنوری کے بعد حا لات پر سکون اور کنٹرول میں رہیں گے۔ تفصیلی تجزیے میں کہا گیا کہ بم دھماکوں،دہشت گردی،کرپشن اور سیاسی بے یقینی کی صورت حال سے دوچار پاکستان تاریخ کے سب سے اہم ترین سماجی ارتقاء کی جانب گامزن ہے گیارہ سال کی مشرف کی آمریت کے بعد 2008کے انتخابات معاشی اور امن وامان کی صورت حال میں استحکام نہ لا سکے اور حالات ہر گزرتے سال کے ساتھ بد سے بدتر ہوتے گئے بم دھماکے،خود کش حملے، ٹارگٹ کلنگ،فرقہ وارانہ اور لسانی بنیادوں پر قتل،سیاسی رہنماوں کو نشانہ بنانا، بجلی کا بحران، مہنگائی اور افراط زر،طالبان کی طرف سے فوجیوں کے سرقلم کرنے کے واقعات، بن لادن کا واقعہ،سندھ میں لسانی تقسیم اور دیگر اہم مسائل کمزور اور غیر موثر حکومت کے لئے بڑے چیلنجز بنے رہے۔بدقسمتی نے2013ء کے آغاز سے ہی پاکستان کو اپنی گرفت میں لے لیا۔پاکستان کی تاریخ میں دس جنوری کا دن یوم سیاہ کے طور پر یاد رکھا جائے گا،کوئٹہ میں تین بم دھماکوں نے ملک بھر میں سوگ کی کیفیت پید ا کر دی۔پاکستانی سیاست میں نئی سازشی نظریات نے اس وقت سر اٹھایا جب طاہر القادری اپنی خود ساختہ جلاوطنی کے بعد پاکستان لوٹے ، ایم کیو ایم نے بھی ان کے لانگ مارچ کا حصہ بننے کا اعلان کیا تھا ایک طرف پاک فوج نے2012ـ13کی گرین بک میں داخلی سلامتی کو سب سے بڑا خطرہ قرار دیا ہے، اس کے ساتھ ہی لائن آف کنٹرول پر بھارتی فائرنگ سے پاک فوج کے دوجوانوں کی شہادت اور بھارت کے ساتھ کشیدگی میں اضافہ ہوگیا ہے۔ کسی بھی ذی شعور کے دماغ میں یہ سوالات پیدا ہوسکتے ہیں کہ یہ تمام واقعات کا اچانک پیدا ہونا کوئی وجہ رکھتا ہے۔اسی وقت دہری شہریت کے حامل طاہر القادری کا اچانک سامنے آنا،جس کی پاکستان میں کوئی انتخابی نمائندگی بھی نہیں، نظام کو تبدیل کرنے کے لئے لانگ مارچ کے لئے لوگوں میں ہیجان پیدا کرنا،جب بم دھماکوں کی لہر نے قوم کو سکتے میں ڈال دیا ہے پھر اس بات کوئی ضمانت نہیں کہ 14جنوری سے حا لات پر سکون اور کنٹرول میں رہیں گے سوال پید اہوتا ہے کہ جب حکومت کی مدت کے خاتمے میں صرف دو ماہ رہ گئے ہیں، طاہر القادری انتہائی رسک کی سرگرمی کے لئے انتہائی مایوس کی حدتک سرگرم کیوں ہیں،وہ انتخابات کا انتظار کیوں نہیں سکتے۔ آخر اس جلدی کے پیچھے کیا راز ہے کہ وہ ملک کی سلامتی اور خودمختاری کے لئے اتنا بڑا رسک پیدا کرنے جا رہے ہیں۔اخبار لکھتا ہے کہ طاہر القادری کے موثر مذہبی رہنما ہونے میں کوئی شک نہیں،وہ ان بھٹکے ہوئے لوگوں کی رہنمائی کیلئے قدم اٹھانے سے کیوں ہچکچاتے ہیں جو مسلسل فرقہ وارانہ بنیادوں پر لوگوں کو موت کے گھاٹ اتار رہے ہیں، فوجیوں، سیا ستدانوں، ،خواتین او ربچیوں سمیت معصوم شہریوں کو قتل کرر ہے ہیں۔وہ صر ف آئین کی تبدیلی کیلئے غیر آئینی طریقے پر کیوں زور دے رہے ہیں۔آخر کار وہ کس کے ایجنڈے پر کام کر رہے ہیں۔اخبار کے مطابق ایسی سیاست کی مہم چلانے کے لئے اتنے بھاری فنڈز کہاں سے حاصل کر رہے ہیں۔جس سیاست کا فن صرف غریبوں سے ووٹ حاصل کرنے کے لئے امیروں سے فنڈ لے کر مہم چلانا اور ایک دوسرے کو تحفظ دینے کے وعدے کرنا ہے۔ حقیقت میں کوئی بڑے کھیل کا آغاز ہوچکا ہے۔جس کے تانے بانے2000کے آغاز پر دکھائے گئے تھے۔کیا یہ واقعات ایک منصوبہ بندی سے تیار اسکرپٹ کے تحت کیے جا رہے ہیں۔جن سے کئی دوستوں نے پاکستان کوخبردار کیا تھا۔اگر ایسی کوئی سازش ہے تو پھر پاکستانی سیاستدان اسی اسکرپٹ کے مطابق ہی کام کیو ں کر رہے ہیں۔ اور کوئی ایجنسی بھی اس خطرناک منصوبے سے پردہ فاش کیوں نہیں کرتی۔اخبار نے الطاف حسین کی تقریر پر بھی کافی طویل بحث کی ہے۔ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کی دو گھنٹے اور دس منٹ کی طویل تقریر نے بھی قائد اعظم محمد علی جناح کے متعلق ایک نئے تنازع کو کھڑا کردیا۔ادھر امن کمیٹی کے چیئر پرسن حبیب جان نے پریس کانفرنس میں ویڈیو جاری کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اسلام آباد، راولپنڈی میں پیٹرول کی قلت، اوگرا ٹیموں کے پمپس پر چھاپے
اسلام آباد (جی پی آئی) جڑواں شہروں اسلام آباد اور راولپنڈی میں پیٹرول کی قلت پر اوگرا کی ٹیموں نے مختلف پیٹرول پمپس پر چھاپے مارے اور ان کیخلاف کارروائی کیلئے ثبوت اکٹھے کئے۔ اسلام آباد میں اوگرا کے دفتر میں ہنگامی اجلاس طلب کیا گیا، جس کے بعد اوگرا کی چھاپہ مار ٹیموں نے جڑواں شہروں اسلام آباد اور راولپنڈی کے مختلف پیٹرول پمپس پر چھاپے مارے اور بند پیٹرول پمپس کے خلاف کارروائی کیلئے ثبوت اکٹھے کئے۔ ایگزیکٹو ڈائریکٹر اوگرا شاہد نعمان کا کہنا تھا کہ ان پمپس کو بعد میں جرمانے کئے جائیں گے اس موقع پر شہریوں نے اوگرا کی ٹیموں کو بتایا کہ انہیں مطلوبہ مقدار میں پیٹرول فراہم نہیں کیا جارہا پمپس مالکان کا کہنا تھاکہ لانگ مارچ کی رکاوٹوں کی وجہ سے آئل ٹینکرز کے آنے میں تاخیر ہوئی ہے اور سپلائی میں بھی کمی ہوئی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
میرپور آزاد کشمیر: غیر قانونی طور پر داخل ہونے والے 2 بھارتی گرفتار
میرپور ، آزاد کشمیر (جی پی آئی) میر پور آزادکشمیر کے قریب غیر قانونی طور پر داخل ہونے والے 2 بھارتی شہریوں کو گرفتار کرلیاگیا پولیس کے مطابق دونوں بھارتی شہری دروندر سنگھ اور وجے کمار غیر قانونی طور پر آزاد کشمیر داخل ہورہے تھے کہ انہیں منگلا پل کے مقام پر گرفتار کیا گیا۔ دونوں کو نامعلوم مقام پر منتقل کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
سپریم کورٹ: ججز تقرر کے نوٹیفکیشن کا فیصلہ معطل کرنے کیلئے درخواست دائر
اسلام آباد (جی پی آئی) اسلام آباد ہائی کورٹ کے 2 ججز کی تقرری کا نوٹی فکیشن جاری کرنے کے مختصر فیصلے کو معطل کرنے کیلئے اٹارنی جنرل نے سپریم کورٹ میں درخواست جمع کرا دی ہے سپریم کورٹ نے ندیم احمد ایڈووکیٹ کی آئینی درخواست پر متعلقہ حکام کو اسلام آباد ہائی کورٹ کے 2 ججزکی تقرری کے نوٹی فکیشن جاری کرنے کا مختصر فیصلہ سنایا تھا۔ فیصلے پر عملدرآمد نہ ہونے پر توہین عدالت کی درخواست بھی دائر کی گئی جسے سپریم کورٹ نے آئندہ ہفتے کی کاز لسٹ میں شامل کرتے ہوئے پیر کو سماعت کیلئے مقرر کر رکھا ہے۔ توہین عدالت کی درخواست سماعت کیلئے مقرر ہونے اور بینچ کی تشکیل کے بعد اٹارنی جنرل نے مختصر فیصلہ معطل کرنے کی درخواست دائر کر دی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کوئٹہ کی صورتحال: وزیراعظم کی اسلم رئیسانی کو فوری وطن واپسی ہدایت
اسلام آباد (جی پی آئی) وزیراعظم راجا پرویز اشرف نے کوئٹہ بم دھماکوں اور امن و امان کی صورتحال پر وزیراعلیٰ بلوچستان اسلم رئیسانی کو فوراً وطن واپس پہنچنے اور قمر زمان کائرہ کو کوئٹہ پہنچنے کی ہدایت کردی وزیراعظم راجا پرویز اشرف نے گورنر بلوچستان نواب ذوالفقار مگسی سے فون پر رابطہ کیا ، گورنر نے کوئٹہ کی صورتحال پر قابو پانے سے متعلق اقدامات سے وزیراعظم کو آگاہ کیا وزیراعظم راجا پرویز اشرف نے گورنر بلوچستان کو شہریوں کی جان و مال کی حفاظت کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھانے کی ہدایت کی وزیراعظم نے وزیراعلیٰ بلوچستان نواب اسلم رئیسانی کو فوری طور پر وطن واپس پہنچنے کی ہدایت کردی ہے جبکہ وفاقی وزیر اطلاعات قمر زمان کائرہ کو بھی فوراً کوئٹہ پہنچے کا حکم دیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
وزیراعظم نے کوئٹہ میں ایف سی کو پولیس کے تمام اختیارات تفویض کردیئے
اسلام آباد (جی پی آئی) وزیراعظم راجا پرویز اشرف نے کوئٹہ میں ایف سی کو پولیس کے تمام اختیارات تفویض کردیئے، امن و امان کیلئے وفاقی اداروں کو صوبائی حکومت کو مکمل مدد فراہم کرنے کی بھی ہدایت کردی ۔ وزیراعظم راجا پرویز اشرف سے وزیر داخلہ رحمان ملک نے ملاقات کے دوران ملک میں امن و امان بالخصوص کوئٹہ کی صورتحال پر بریفنگ دی۔ وزیراعظم راجا پرویز اشرف نے بلوچستان حکومت کی درخواست پر ایف سی کو سول انتظامیہ کی فوری معاونت کا حکم دیتے ہوئے فرنٹیئر کانسٹیبلری کو پولیس کے تمام اختیارات تفویض کردیئے ہیں۔ وزیراعظم نے مزید ہدایت کی ہے کہ امن و امان کی صورتحال سے نمٹنے کیلئے وفاقی ادارے صوبائی حکومت کو مکمل مدد فراہم کریں ۔ وزیراعظم نے کوئٹہ بم دھماکوں کے شہداء کے لواحقین کو 10 لاکھ روپے فی کس اور زخمیوں کیلئے1لاکھ روپے معاونت کا بھی اعلان کیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈرون حملوں پر پاکستانی حکومت اب احتجاج نہیں کرتی،امریکی اخبار
کراچی(جی پی آئی)امریکی اخبار” واشنگٹن پوسٹ” لکھتا ہے کہ حالیہ ڈرون حملوں میں تیزی پراب پاکستانی حکومت عوامی سطح پر احتجاج نہیں کرتی،حالیہ ڈرون حملوں میں سویلین ہلاکتیں 2012ء کی مجموعی شہری ہلاکتوں سے زیادہ ہیںپاکستان کے قبائلی علاقوں میں ڈرون حملوں میں تیزی کا مقصد افغان حکومت کے مخالفین کو کمز ور کرنا ہے ،اس کے ساتھ القاعدہ سمیت دیگر گروپوں پر واضح کرنا ہے کہ امریکا 2014ء میں افغانستان سے انخلاء کے بعد بھی ان کے لئے خطرہ بنا رہے گارپورٹ کے مطابق سی آئی اے نے2013کا آغاز پاکستان میں ڈرون حملوں کی بارش سے کیاگزشتہ برس اوسطاً ہر ہفتے بعد ایک حملہ کیا گیاموجوہ اور سابق امریکی انٹیلی جنس حکام کے مطابق ان حملوں میں تیزی اس بات کو تقویت دیتی ہے کہ اوباما جلد افغانستان سے انخلاء کا حکم دیں گے اور 2014ء کے بعد افغانستان میں صرف چھ ہزار امریکی فوجی رہ جائیں گے ان حملوں کا مقصد افغان حکومت کے مخالفین کو کمزور کرنا ہے۔سی آئی اے کے مسلسل حملے القاعدہ کے علاوہ ان گروپوں کے لئے اشارہ ہیں کہ امریکا کے افغانستان سے جانے کے بعد عسکریت پسندوں کے خلاف ڈرونز اہم ہتھیار ہوں گے سابق انٹیلی جنس حکام کے مطابق سی آئی اے افغانستان میں اپنے پندرہ فوجی اڈوں کے نیٹ ورک میں کمی کرکے صرف پانچ رکھنے کی منصوبے پر غور کر رہی ہے کیونکہ امریکی فوجیوں کے جانے کے بعدان کو سیکورٹی فراہم کرنے میں مشکلات ہوں گی،تاہم سی آئی اے نے اس پر تبصرہ کرنے سے انکار کر دیا ہے۔ سابق انٹیلی جنس عہدے دار نے نام نہ ظاہر کرنے کی صور ت پر اخبار کو بتایا کہ امریکی فوجیوں کے انخلاء کے ساتھ ہی سی آئی اے بھی چلی جائے گی کیونکہ مشرقی سرحدوں پر کیمپ قائم کرکے مخبری کے نیٹ ورک چلانا اور القاعدہ اور طالبان کے متعلق معلومات اکھٹی کرنا خطرناک ہے اس طرح کے اقدامات سے ڈرون کے لئے تازہ اہداف کی نشان دہی کے عمل کو سست بنا سکتے ہیں۔تاہم ڈرونز سے کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی امریکی حکام کی حامد کرزئی سے مذاکرات میں سی آئی اے کے بیس منصو بے کو بھی زیر بحث لایا گیا۔ سی آئی اے کے ترجمان نے کرزئی کے ساتھ ملاقات کی تصدیق سے انکار کردیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ایل او سی پر بھارتی جارحیت، تتری نوٹ سے آمد و رفت بندکرنیکا فیصلہ
مظفر آباد (جی پی آئی) ایل او سی کی بھارتی خلاف ورزیوں پر پاکستان نے کنٹرول لائن تتری نوٹ کراسنگ سے آمد و رفت بند کرنے کا فیصلہ کرلیا، ٹریڈ اینڈ ٹریول اتھارتی کا کہنا ہے کہ بھارتی جارحیت جاری رہی تو دیگر کراسنگ پوائنٹس بھی بند کرسکتے ہیں کنٹرول لائن پر بھارت کی جانب سے سیز فائر کی خلاف ورزیوں اور پاکستانی فوجیوں کی شہادت پر کنٹرول لائن تتری نوٹ سے آمد و رفت بند کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے، ٹریڈ اینڈ ٹریول اتھارٹی کے مطابق یہ اقدام تاجروں اور مسافروں کے تحفظ کیلئے کیا گیا ہے ٹی ٹی اے کا مزید کہنا ہے کہ بھارتی جارحیت جاری رہی تو کنٹرول لائن پر دیگر کراسنگ پوائنٹس بھی بند کرسکتے ہیں ڈپٹی کمشنر ہٹیاں کا کہنا ہے کہ سری نگر ، مظفر آباد کے درمیان بس سروس جاری ہے اور بند کرنے کا کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
جھنگ حادثہ، چار جاں بحق افراد میں دو سگے بھائی بھی شامل
جھنگ(جی پی آئی)جھنگ بھکر روڈ پر کوٹ خیرا کے قریب کوئلے سے بھرا ٹرک موٹر سائیکل رکشے پر الٹ گیا۔جس کے نیچے دب کر 2 بھائیوں سمیت 4 جاں بحق ہوگئے کوئلے سے بھرا ٹرک ڈیرہ غازی خان سے جھنگ آرہا تھا کہ کوٹ خیرا کے قریب موڑ کاٹتے ہو ئے اوور لوڈنگ کے باعث موٹرسائکل رکشے پر الٹ گیاجس کے نتیجے میں 2بھائیوں ندیم اور قیصر ،رکشہ ڈرائیور شاہد اور باجوڑ ایجنسی کا رہائشی دوست محمد جاں بحق ہوگئے،لاشوں کو ٹرک کی باڈی کاٹ کر نکالاگیاجاں بحق ہونے والوں کی لاشیں ڈسٹرکٹ ہیڈکواٹر اسپتال منتقل کردی گئی ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کوئٹہ میں سردی دوبارہ لوٹ آئی، درجہ حرارت صفر تک گر گیا

کوئٹہ(جی پی آئی)وادی کوئٹہ میں سردی تین دن کی چھٹیاں گزارنے کے بعد آج دوبارہ لوٹ آئی، وادی میں درجہ حرارت صفر تک گر گیا ہے۔کوئٹہ اور گرد نوا ح میں آج بھی مطلع ابر آلود ہے، گزشتہ روز اور رات گئے تک بارش جاری رہی جس کے باعث آج سردی میں اضافہ ہوا ہے،گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کوئٹہ میں چار ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ شام تک کوئٹہ، ڑوب اور قلات ڈویڑن میں بارش اور پہاڑوں پر برف باری کا امکان ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
اسلام آباد میں سیکورٹی انتظامات مزید سخت
اسلام آباد(جی پی آئی)وفاقی دارالحکومت میں تحریک منہاج القران کے حوالے سے سیکورٹی انتظامات مزید سخت کردیے ریڈ زون سیل کیا گیا ہے دیگر صوبوں سے بھی نفری اسلام آباد طلب کرلی گئی جو شہرکیداخلی راستوں پر تعینات کی جائے گی اسلام آباد میں چودہ جنوری کو تحریک منہاج القرآن کے لانگ مارچ کے پیش نظرسخت سیکیورٹی انتظامات کئے جارہے ہیں۔ مزید شاہراہیں کنٹینرز لگاکر بند کردی گئیں۔ کنٹینرز لگانے کا سلسلہ رات بھرجاری رہااور مزید درجنوں کنٹینرز رکھ دیئے گئے ایف سی کی خدمات بھی طلب کی گئیں ہیں۔ وفاقی دارالحکومت میں ریڈ زون اورگردونواح کی شاہراہوں پر کنٹینرز لگانے کا سلسلہ کئی روز سے جاری ہے جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی شب لگائے گئے درجنوں کنٹینرز سے اے کے فضل الحق روڈ ٹریفک کی آمد ورفت کے لئے بند ہوگئی،، ڈی چوک اور لقمان حکیم روڈ پہلے ہی بند کئے جاچکے ہیں انتظامیہ کا کہنا ہے ریڈ زون آنے والی مزید شاہراہوں پر بھی کنٹینرز نصب کئے جائیں گے۔ دوسری طرف وزیر داخلہ رحمان ملک نے ڈاکٹر طاہر القادری کو حفاظتی اقدامات کے تحت لان مارچ کے لئے ہیلی کاپٹر دینیکی پیشکش بھی کر رکھی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔

سندھ میں خسرہ سے ہلاکتوں کا سلسلہ جاری،مزید آٹھ پھول مرجھا گئے
شکارپور (جی پی آئی)سندھ میں خسرہ کے ہلاکتوں کا سلسلہ تاحال تھم نہ سکا۔ آج بھی مزید آٹھ بچے خسرے کی بھینٹ چڑھ گئے شکارپور کے علاقے خانپور میں دو سالہ گلناز اور چودہ ماہ کا ابراہیم لاشاری، مدیجی میں پانچ سالہ گلبہار، بھٹائی کالونی میں دو سالہ شبانہ جتوئی اور ڈیڑھہ سالہ فاروق جامڑو خسری کے باعث جان کی بازی ہار گئے ضلع بھر میں درجنوں بچے خسرہ سے جنگ لڑ رہے ہیں کندھکوٹ کے نواحی علاقے جام محمد میں مزید دو بچے خسرہ سے جاں بحق ہوگئے۔ محکمہ صحت کی جانب سے ویکسینیشن کا سلسلہ جاری ہے خسرہ سے بڑھی ہلاکتوں کے باعث والدین میں تشویش کی لہر پائی جاتی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
مدرسے کے لوگوں سے انقلاب لانے کی کوشش غلط فہمی ہے،گیلانی
کراچی (جی پی آئی)سابق وزیراعظم اور پیپلزپارٹی کے رہ نما یوسف رضا گیلانی کا کہنا ہے کہ مدرسے کے لوگوں سے انقلاب لانے کی کوشش طاہر القادری کی غلط فہمی ہے۔ کوئی بھی جماعت شیخ السلام کی حمایت نہیں کررہی کراچی ایئرپورٹ پر میڈیا سے گفت گو میں سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھا کہ طاہرالقادری کے لانگ سے کچھ بھی حاصل نہیں ہوگا۔ کراچی سمیت پورے ملک میں دہشت گردی کا خطرہ ہے اگر لانگ مارچ کے دوران کچھ ہوا تو اس کا ذمہ دار کون ہوگایوسف رضا گیلانی نے کہا کہ رحمان ملک کا نام باوضو لیا جائے اْن کے متعلق باتیں وہ ہی بتاسکتے ہیں۔ طاہرالقادری کا کوئی ایجنڈا ہوتا تو وہ عوامی حمایت حاصل کرلیتے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
جھنگ میں کوئلے سے لوڈ ٹرک کی چنگ چی موٹر سائیکل رکشے کو ٹکر، ڈرائیور اور 2 حقیقی بھائیوں سمیت 4افراد جاںبحق

جھنگ/فیصل آباد(جی پی آئی)جھنگ میں کوئلے سے لوڈ ٹرک کی چنگ چی موٹر سائیکل رکشے کو ٹکر کے نتیجہ میں رکشہ کے ڈرائیور اور 2 حقیقی بھائیوں سمیت 4افراد جاںبحق ہو گئے ریسکیو 1122 کے ترجمان نے بتایاکہ پولیس تھانہ صدر جھنگ کے علاقہ میں ہفتہ کی صبح ایک اپلائیڈ فار چنگ چی رکشہ کچھ مسافروں کولے کر جھنگ سے ملہوآنہ موڑ کی جانب جارہاتھا جبکہ مخالف سمت سے ایک کوئلے سے لوڈ ٹرک اٹھارہ ہزاری سے جھنگ کی طرف آ رہاتھا جب مذکورہ ٹرک اور رکشہ جھنگ بھکر روڈ پر جھنگ سے تقریباً 10کلومیٹر دور اڈا گنیانہ کے قریب پہنچے تو تیزرفتاری کے باعث ٹرک اور چنگ چی رکشہ میں آمنے سامنے زور دار تصادم ہو گیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
صدر ، وزیر اعظم ہاؤس سمیت اہم عمارتوں پر رینجرز تعینات
اسلام آباد(جی پی آئی) طاہر القادری کے لانگ مارچ کے پیش نظر ڈپلومیٹک انکلیو، ایوان صدر، وزیراعظم ہاؤس سمیت اہم عمارتوں پر رینجرز تعینات کر دی گئی وزیر داخلہ رحمان ملک کی زیرصدارت وزارت داخلہ اسلام آباد میں اعلی سطح اجلاس جاری ہے اجلاس میں چاروں صوبوں کے چیف سیکرٹری، ہوم سیکرٹری، آئی جی اسلام آباد، چیف کمشنر، ایف سی، رینجرز اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے نمائندے شریک ہیں اجلاس میں طاہرالقادری کے لانگ مارچ کے حوالے سے حکمت عملی طے کی جارہی ہے لانگ مارچ کے پیش نظر ڈپلومیٹک انکلیو، ایوان صدر، وزیر اعظم ہاؤس سمیت ریڈ زون میں اور اہم عمارتوں پر رینجرزتعینات کردی گئی دوسری جانب وفاقی اسپتالوں نے ڈیزاسٹر مینجمنٹ پلان کو حتمی شکل دے دی ہے جبکہ طبی عملے اور انتظامیہ کی اتوارکی چھٹی منسوخ کردی گئی اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ نرسوں اور ڈاکٹروں کو اتوار کو ٹرانسپورٹ مہیا کی جائے گی جبکہ پیر سے طبی عملے اور انتظامیہ کے لیے اسپتالوں کے اندرہی رہائش کے انتظامات کیے گئے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
لانگ مارچ طاہر القادری کا جمہوری حق ہے: مولانا عبدالغفور حیدری
رحیم یار خان(جی پی آئی)جے یو آئی کے مرکزی جنرل سیکرٹری مولانا عبدالغفورحیدری نے کہا ہے کہ الطاف حسین نے قوم کو تاریخ دی اور قوم بے خبر تھی کہ پاکستان کب بنا۔ الطاف حسین نے پاکستانیوں کے جذبات پر ڈرون حملہ کیا الطاف حسین کی ساری بات مذاق لگ رہی تھی انہوں نے یہ بات رحیم یارخان میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی انہوں نے مزید کہا کہ لانگ مارچ طاہر القادری کا جمہوری حق ہے مگر کوئی ایسی حرکت نہیں ہونی چاہیے جس سے جمہوریت کو خطرہ ہو انہوں نے لانگ مارچ میں دہشت گردی کے امکان ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ حکومت لانگ مارچ میں کتنی سیکورٹی مہیا کرسکتی ہے کوئی بھی شخص خود کش جیکٹ پہن کر آسکتاہے ایسے میں اگر کوئی دھشت گردی ہوتی ہے تو اس کے ذمہ دار طاہر القادری ہوں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بلوچستان میں دہشت گردی پر جے یو آئی صوبائی حکومت کو نہیں چھوڑے گی کیوں کہ سپریم کورٹ نے خود بلوچستان میں حالات کی خرابی کا اسی فیصد ذمہ دار وفاق کو ٹھرایا ہے اور بیس فیصد کے حامل کو مورد الزام نہ ٹھرایا جائے انہوں نے مزید کہا کہ ایک طرف حکومت بھارت کو پسندیدہ ملک قرار دیتی ہے اور دوسری طرف کنٹرول لائن پر بلااشتعال فائرنگ اس کا جواب حکومت عوام کو دے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مارچ کو انا کا مسئلہ بنا کر طاہر القادری خطرات سے کھیل رہے ہیں: شرجیل میمن
کراچی(جی پی آئی)پیپلز پارٹی کے ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات شرجیل میمن نے کہا ہے کہ حالات دیکھتے ہوئے طاہرالقادری لانگ مارچ سے گریز کریں مطالبات کی آڑ میں قوم کو یرغمال بنانے کی اجازت نہیں دی جاسکتی شرجیل میمن نے ایک بیان میں کہا ہے کہ مدرسہ اور ملک چلانا مختلف چیزیں ہیں طاہرالقادری کو جس چیز کا تجربہ ہے وہ کام کریں ان کا کہنا ہے کہ حالات کا تقاضا دیکھتے ہوئے طاہر القادری لانگ مارچ سے گریز کریں اور اسے انا کا مسئلہ نہ بنائیںمطالبات کی آڑ میں قوم کو یرغمال بنانے کی اجازت
نہیں دی جاسکتی انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ میں موجود ارکان کے بارے میں تضحیک آمیز الفاظ کا استعمال قابل مذمت ہے جمہوریت کو گالی دینا یا جعلی کہنا عوام کی توہین ہے مشرف کی جمہوریت قادری صاحب کا اچھی لگتی تھی دہشت گردی اور لوڈ شیڈنگ مشرف کے دیے ہوئے تحفے ہیں جس کو چیلنج سمجھ کر اس کا مقابلہ کررہے ہیں ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ملک سیاسی کھیل تماشوں کا متحمل نہیں ہوسکتا: گورنر پنجاب
لاہور (جی پی آئی)گورنر پنجاب مخدوم احمد محمود نے کہا ہے ملک سیاسی کھیل تماشوں کا متحمل نہیں ہوسکتا جس مقصد کے لیے جو فورم بنا ہے وہیں پر اس کی بات ہونی چاہیے گورنر ہاؤس لاہور میں جمعیت علماء پاکستان کے رہنما پیر اعجاز ہاشمی کی قیادت میں اٹھارہ رکنی وفد سے ملاقات میں گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ ملک کو اتحاد اور برداشت کی سیاست کی جس قدر آج ضرورت ہے ماضی میں کبھی نہ تھی گورنر نے زور دیا کہ ملک نازک حالات سے گزر رہا ہے تمام مذہبی اور سیاسی قیادت کو پاکستان کی بہتری کے لیے اپنا ذمہ درانہ کردار ادا کرنا چاہیے گورنر پنجاب سے پاکستان میں سوڈان کے سفیر الشفائی احمد محمد نے بھی ملاقات کی اوردونوں ملکوں کے باہمی تعلقات پر تبادلہ خیال کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
طاہر القادری لانگ مارچ کے فیصلے پر نظر ثانی کریں،منظور وٹو
لاہور(جی پی آئی)پیپلزپارٹی پنجاب کے صدر میاں منظور احمد وٹو نے ایک بار پھر ڈاکٹر طاہرالقادری سے اپیل کی ہے کہ وہ لانگ مارچ کے فیصلے پر نظر ثانی کریں اپنے بیان میں منظور وٹو نے کہا کہ ڈاکٹر طاہرالقادری الیکشن کا راستہ اختیار کریں اور پارلیمنٹ میں آکر اپنی تجویز کردہ اصلاحات کا بل لے آئیں انہوں نے کہا کہ آئینی ترامیم یا اصلاحات سڑکوں پر نہیں بلکہ پارلیمنٹ میں منظور ہوتی ہیں طاہر القادری عزت دار
شخص ہیں۔ وہ مارچ ملتوی کر دیں منظور وٹو نے زور دیا کہ ڈاکٹر طاہرالقادری کسی بھی ایسے اقدام سے گریز کریں جس سے ملکی حالات خراب ہوں اور سیاسی عمل کونقصان پہنچے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔