افغانستان میں تشدد کے واقعات میں 40فی صد اضافہ: اقوام متحدہ

afghanistan

afghanistan

اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ افغانستان میں امسال تشدد پر مبنی واقعات میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔بدھ کو جاری ہونے والی ایک رپورٹ میں عالمی ادارے نے بتایا ہے کہ اِس سال کے پہلے آٹھ ماہ کے دوران  اِن واقعات کی شرح میں  ہر مہینے 2108کا اضافہ ہوا، یعنی پچھلے سال  اِسی مدت کے دوران کے مقابلے میں40فی صد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ باغی عناصر مزید پیچیدہ   خود کش کارروائیاں کر رہے ہیں۔رپورٹ میں اِس بات کی طرف  توجہ دلائی گئی ہے کہ  رواں سال کے دوران ہر ماہ اِس قسم سے تین واقعات ہوئے، یعنی سال 2010 میں اِسی مدت کے دوران 50فی صد کا اضافہ دیکھا گیا ہے۔بدھ کو ہونے والے تشدد کے واقعات میں ملک کے جنوب میں واقع صوبہ ہیلمند کی ایک چوکی پر طالبان عسکریت پسندوں کے  مشتبہ حملے میں آٹھ افغان پولیس والے ہلاک ہوئے۔عہدے داروں نے بتایا کہ تین دیگر پولیس والے زخمی ہوئے۔ اہل کار اِس بات کی چھا ن بین کر رہے ہیں کہ آیا   اِس حملے کی سازش میں ایک پولیس عہدے دارشریک تھے۔ایک اور خبر کے مطابق، افغان اوراتحادی فوجیوں نیپیر کو ہیلمند صوبے میں 35کروڑ ڈالرسے زائد  مالیت  کی منشیات  برآمد کر ل ہیں۔  اتحاد کی طرف سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ  افغانستان میں اب  تک برآمد ہونے والی منشیات میں مجموعی طور پر سب سے بڑی کھیپ  ہے۔چھاپے کے دوران منشیات کی تین لیباریٹریوں کو تباہ کیا گیا۔