افغان صدر اپنی غلط فہمی دور کریں ، گیلانی

gilani

gilani

وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی کا کہنا ہے امریکہ سے برابری کی سطع پر بات ہوگی۔ افغان صدر اپنی غلط فہمی دور کریں۔
ملتان بلی والا کے مقام پر جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے کہا پاکستان کی سالمیت پر کوئی سمجھوتہ  نہیں کریں گے ہم امن چاہتے ہیں اے پی سی کی وجہ سے امریکہ نے یہ پیغام دیا کہ وہ پاکستان کے بغیر نہیں چل سکتا افغان صدر کو پاکستان کے بارے میں غلط فہمی دور کرنا ہوگی.
انہوں نے مزید کہا کہ جنوبی پنجاب کو صوبہ بنا کر رہیں گے ملتان ماضی میں سندھ کا دارالحکومت تھا اج جلسہ نہیں عوام کا ریفرنڈم ہوا ہے جس میں عوام نے جنوبی پنجاب کو صوبہ بنانے کا مطالبہ کیا ہے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ مظفرگڑھ سے گوادر تک موٹروے بنائیں گے اس سلسلے میں چائنہ سے بات چیت کی جارہی ہے وزیراعظم نے ملتان تا خانیوال موٹروے سیکشن کا بھی سنگ بنیاد رکھا اس کے علاوہ جنوبی پنجاب کے اراکین قومی اور صوبائی اسمبلی بھی موجود تھے۔