اقوام متحدہ میں درخواست، محمود عباس کا وطن واپسی پراستقبال

Mahmoud Abbas

Mahmoud Abbas

اقوام متحدہ میں فلسطین کی رکنیت کی درخواست جمع کرانے کے بعدوطن واپسی پر ہزاروں افراد میں محمود عباس کا پر تپاک استقبال کیا۔
واپسی پر رملہ میں ہزاروں افراد سے خطاب کرتے ہوئے فلسطینی صدر نے کہا کہ وہ دنیا کو یہ باور کرا کے رہیں گے کہ آزاد فلسطین ان کا حق ہے۔۔۔۔ انھوں نے کہا کہ ہم خطے میں امن کے خواہاں ہیں مگر اسرائیلی جارحیت کے خاتمے تک اس سے مذاکرات نہیں کیے جائیں گے۔