الظواہری کا اسامہ کی موت کا بدلہ لینے اور جہاد جاری رکھنے کا اعلان

ayman zawahiri

ayman zawahiri

دبئی : القاعدہ کے نئے سربراہ ایمن الظواہری کی نئی وڈیو سامنے آئی ہے،جس میں انہوں نے اسامہ کے بعد جہاد جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔بارہ منٹ دورانیہ کی نئی وڈیوایک جہادی ویب سائٹ پر جاری کی گئی ہے،جس پرالقاعدہ کے نئے سربراہ ایمن الظواہری نے کہا ہے کہ،مجاہدین کے امام،اسامہ بن لادن کی موت کا انتقام لیا جائے گا۔ الظواہری نے تیونس اور مصر میں آنے والے انقلاب کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ اب ان ملکوں میں القاعدہ کا پیغام پھیلانے میں مدد ملے گی۔