امریکہ : پولیس ہیلی کاپٹر تباہ ، دو ہلاک

America Helicopter Destroy

America Helicopter Destroy

امریکہ (جیوڈیسک) امریکہ میں پولیس ہیلی کاپٹر گر تباہ ہونے سے دو اہل کار ہلاک ہوئے امریکہ کی ریاست جارجیا میں پولیس ہیلی کاپٹر گرنے سے دو اہل کار ہلاک ہو گئے۔حکام کے مطابق ہیلی کاپٹر گنجان آباد علاقے میں سٹرک کے قریب گر کر تباہ ہوا۔

جس میں سوار دو افسر ہلاک ہوئے۔ہیلی کاپٹر پر سوار پولیس افسر جن کے نام ابھی تک نہیں بتائے گئے، ایک نو سالہ گمشدہ بچے کی تلاش کے لیے نکلے تھے جب ان کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوا۔مقامی وقت کے مطابق ہیلی کاپٹر سنیچر کو دس بج کر تیس منٹ پر حادثہ کا شکار ہوا۔غیر مصدقہ اطلاعات کے مطابق ہیلی کاپٹر بجلی کی تاروں سے ٹکرایا۔سی بی ایس ٹی وی نے مقامی پولیس سربراہ جارج ٹرنر کے حوالے سے بتایا کہ ایک پولیس سربراہ کے لیے ایک افسر کی زندگی ضائع ہونے کے صدمے کو برداشت کرنا بہت مشکل ہوتا ہے۔

انھوں نے کہا کہ یہ صرف نہ میرے لیے بلکہ پورے پولیس کے لیے مشکل وقت ہے۔فیڈرل ایویشن ایڈمنسٹریشن کا ادارہ ہیلی کابٹر کے تباہ ہونے کی تحقیقات کر رہی ہے۔