امریکی الزامات کے باوجود پاکستان سے تعلقات رکھنا ہونگے،نیٹو

nato secretary

nato secretary

نیٹو کے سربراہ اینڈریسن فوگ راسموسین نے کہاہے کہ امریکی الزامات کے باوجود پاکستان سے تعلقات رکھنا ہونگے۔دوسری جانب امریکا کاکہناہے کہ وہ پاکستان میں جمہوریت کا خواہاں ہے۔ برطانوی اخبار سے گفتگو میں راسموسین نے کہاہے کہ پاکستان سے تعلق رکھنا آخری حد ہے۔ پاکستان حکومت اور فوج کو حقانی نیٹ ورک سے دوررکھنے کی کوشش کرسکتے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ پاکستان کے ساتھ تعلقات ضروری ہیں ۔نیٹو پاکستان سے مثبت اور قریبی تعلق کاخواہاں ہے۔دوسری جانب واشنگٹن میں امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان کاکہناہے کہ وزیرخارجہ ہیلری کلنٹن کے دورہ پاکستان کے حوالے سے کچھ نہیں کہا جا سکتا۔