اپنی مسجد یا عید گاہ کی حفاظت پر مامور گارڈز کو بھی یاد رکھنا

دوستو آپ جب عید کی نماز پڑھنے جاؤ گے تو نماز عید ختم ہونے کے بعد جب سب سے گلے مل کر عید مبارک کہنے لگو تو اپنی مسجد یا عید گاہ کی حفاظت پر مامور گارڈز کو بھی یاد رکھنا، ان سے عید مل کر ان کا شکریہ بھی ادا کرنا جو اتنے خاص دن کے موقعہ پر اپنے ماں باپ ، بیوی بچوں سے دور ، اپنی فیملی کو چھوڑ کر اپنی جان داؤ پر لگا کر آپ کی حفاظت کی ذمے داری کا فرض پورا کر رہے رہے ہونگے !

Pakistani Police Guard

Pakistani Police Guard

اور اگر آپ سخی ہیں تو ان کو عیدی بھی دے دینا
ان کو تو خوشی ملے گی ہی آپ کے دل کو بھی سکون ملے گا 🙂

اس پر مسرت موقع پر اپنے آس پاس رہنے والے غریب لوگوں کا بھی ضرور خیال رکھیں..

یہ ایک مسلمان کے طور پر ہمارا فرض بھی ہے… !!!
پلیز یہ بات اپنے دوست احباب کو بھی بتائیے، یہ آپ کے لئے صدقہء جاریہ ہو گا !

الله پاک آپ کو جزائے خیر دے . آمین

(Muhammad Shoaib Tanoli)