ایرانی صدر کی نئی امریکی پابندیوں کی مذمت

Mahmoud Ahmadinejad

Mahmoud Ahmadinejad

ایران کے صدر احمدی نژاد نے امریکا کی جانب سے ایران کے مرکزی بینک پر نئی پابندیاں عائد کرنے کی مذمت کی ہے۔ ایران کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کو جاری کئے گئے ایک بیان میں صدر احمدی نژاد نے امریکا کی جانب سے ایران کے سینٹرل بینک پر نئی پابندیاں لگانے کی مذمت کی اور کہا کہ مرکزی بینک اتنا مظبوط ہے کہ دشمنوں کے عزائم ناکام بنا سکے۔
ان کا کہنا تھا کہ ملک کی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حثیت رکھنے والے بینک کو بیرونی دبا کا سامنا ہے لیکن دشمنوں کی سازش ناکام ہو گی اور بینک اس دبا سے نکل آئے گا۔