باڈی گارڈ کی تشہیر،سلمان خان بچوں کے پاس پہنچ گئے

salman khan

salman khan

بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان اپنی نئی فلم باڈی گارڈ کی تشہیر کے لئے بچوں کے پاس جا پہنچے۔ ممبئی میں 6 سے بارہ سال کی عمر کے بچوں کے موسیقی کے مقابلے میں سلمان خان نے جلوہ گر ہوکر نہ صرف ننھے شرکا کی حوصلہ افزائی کی بلکہ سیٹ پر رقص کے جلوے بھی دکھائے۔

اس موقع پرباڈی گارڈ سے متعلق بالی ووڈ اسٹار نے بتایا کہ فلم میں تفریح کا بھرپور مواد موجود ہے۔جب کہ خوبصورت موسیقی نے فلم کو چار چاند لگادیئے ہیں۔باڈی گارڈ اکتیس اگست کو سینما گھروں میں نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔