بھائی نے کاروکاری کے الزام میں بہن اور نوجوان کو قتل کر دیا

Ghotki

Ghotki

گھوٹکی(جیوڈیسک)گھو ٹکی میں بھائی نے بہن اور ایک نوجوان کو کاروکاری کے الزام میں قتل کر دیا۔۔لڑکی کی میت کو غسل دئیے بغیر ہی دفنا دیا گیا۔ گھوٹکی میں حسن علی نے اپنی بیس سالہ بہن حسینہ اور ایک نوجوان ظہور گلزار کو کاروکاری کے الزام میں قتل کر دیا جبکہ پولیس موقع واردات تک نہ پہنچ سکی۔

لڑکی حسینہ کی میت کی نمازجنازہ تک ادا نہ کی گئی اور بھائی نے بہن کی میت غسل دئیے بغیر ہی دفنا دی جبکہ پولیس تاحال جائے وقوعہ تک نہ پہنچ سکی۔پچیس سالہ ظہور گل زار کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے متعلقہ ہسپتال گھوٹکی بھیج دیا گیا ہے جس کے بعد میت کو اس کے گاوں محل خانپور محر بھجوادی جائے گی جہاں اہل خانہ میت کی تدفین کریں گے جبکہ لڑکی حسینہ کی لاش تاحال بر آمد نہ ہوسکی۔