بھمبر: بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام

بھمبر:  سابق ممبر ضلع کونسل چوہدری محمد یوسف آف درائیاں نے کہا کہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام صدر زرداری کی طرف سے شروع کردہ  شاندار پروگرام ہے لیکن بھمبر میں سرو ے انچارج ملک پرویز جوکہ مقامی آدمی تھا جس نے مکمل جانبداری کا مظاہرہ کیا موصوف کا تعلق چونکہ (ن) لیگ سے تھا اسلیے انہوں نے محض منظور نظر افراد کو نوازہ انہوں نے غلط اعدا د وشمار دیئے انہوں نے حلقہ بھمبر کی آبادی ایک لاکھ دس ہزار ظاہر کی حالانکہ 1لاکھ حلقہ میں رجسٹرڈ  ووٹروں کی تعداد ہے حلقہ بھمبر کی آبادی ڈھائی لاکھ ہے انہوں نے کہا کہ کس دعورہ ،کس رنڈیام ،کس جمال ،کس کانگڑہ فکروٹ کے لوگوں کو مکمل طور پر نظر انداز کر دیا گیا بعض گھروں میں تین تین افراد مستفید ہو رہے ہیں اور بعض بڑے بڑے کنبوں اور دیہاتوں کو نظر انداز کر دیا گیا ہے جو کہ سرا سر بد دیانتی اور بد نیتی ہے انہوں نے پروگرام انچارج محترمہ فرزانہ راجہ سے نوٹس لینے اور حلقہ بھمبر میں دوبارہ سروے کرانے کامطالبہ کیا ہے اور سابقہ غلط سروے کرنے والی ٹیم کیخلاف تادیبی کاروائی کا مطالبہ کیا ہے ۔