تل ابیب میں کار بم دھماکہ، متعدد افراد زخمی ہوگئے

Car Bomb Blast

Car Bomb Blast

تل ابیب(جیوڈیسک) اسرائیلی شہر تل ابیب میں کار بم دھماکے میں متعدد افراد زخمی ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق ابتدائی اطلاعات کے مطابق پولیس ترجمان مکی روسن فیلڈ نے بتایا کہ کار بم دھماکہ میناچم سٹریٹ پر ہوا جس میں متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ دھماکہ ایک مجرمانہ کارروائی ہے جس کی تحقیقات کی جا رہی ہیں جبکہ اسرائیلی ریڈیو نے بتایا کہ بم دھماکے میں استعمال ہونے والی کار کے بارے میں شبہ ہے کہ یہ ایک منظم جرائم پیشہ ور گروہ کے سربراہ کی ہے۔