تیونس : جھڑپوں میں 2مظاہرین اور50 پولیس اہلکار زخمی

Clashes

Clashes

تیونس(جیوڈیسک)تیونس میں پولیس اور مظاہرین کی جھڑپوں میں دو مظاہرین اور پچاس پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔

تیونس میں واقع سیاحتی مقام پر ایک بہت بڑے کچرہ دان کو حکام کی جانب سے دوبارہ کھولنے پر رہائشیوں اور پولیس حکام میں جھڑپیں ہوئیں۔مظاہرین نے پولیس کی متعدد گاڑیوں کو بھی جلا ڈالا۔حالات بے قابو ہونے پرپو لیس کو آنسو گیس کا بھی استعمال کرنا پڑا۔حکام کا کہنا ہے کہ مظاہرین کے جلاؤ اور پتھراؤ کی وجہ سے پچاس اہلکار زخمی ہوگئے ہیں۔