جعلی ڈگری کیس: ایم پی اے کی رکنیت منسوخ

fake degree

fake degree

پاکستان : (جیو ڈیسک) عدالت نے خیبر پختونخواہ کے رکن اسمبلی کشور کمار کی ڈگری کو جعلی قرار دیتے ہوئے اسمبلی کی رکنیت منسوخ کر دی۔

سیشن عدالت میں اقلیتی نشست پر منتخب رکن اسمبلی کشور کمار کی ڈگری کا کیس زیر سماعت تھا۔ عدالت نے ڈگری جعلی قرار دیتے ہوئے کشور کمار کی اسمبلی رکنیت منسوخ کر دی اور موقع پر ہی ان کی گرفتاری عمل میں لانے جانے کے بعد تین سال قید اور جرمانہ بھی عائد کیا گیا۔ کشور کمار جمعیت علما اسلام کی جانب سے صوبائی اسمبلی کی اقلیتی نشست پر منتخب ہوئے تھے۔