جونئیر ایشیاء کپ میں شرکت کیلئے پاکستانی ٹیم ملائیشیا روانہ

Hockey

Hockey

کراچی : (جیو ڈیسک) جونئیر ہاکی ایشیاء کپ میں شرکت کیلئے عمر بھٹہ کی قیادت میں پاکستانی ٹیم ملائیشیا روانہ ہو گئی۔ تین مئی سے ملائیشیا کے شہر مالاکا میں شروع ہونے والے جونئیر ایشیا کپ میں آٹھ ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔

گروپ اے میں پاکستان، بھارت، چین اور سری لنکا۔ گروپ بی میں کوریا، میزبان ملائیشیا، جاپان اور ایران کی ٹیم شامل ہے۔ ایونٹ کی ٹاپ دو ٹیمیں جونئیر ہاکی ورلڈ کپ کیلئے کوالیفائی کرینگی۔

پاکستان اپنا پہلا میچ چار مئی کو چین کیخلاف کھیلے گا۔ چھ مئی کو بھارت اور سات مئی کو سری لنکا سے مقابلہ شیڈول ہے۔ جونئیر ہاکی ٹیم کوچ رانا مجاہد نے کراچی ایئرپورٹ پر روانگی سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کپتان عمر بھٹہ کا کہنا تھا۔