حکمرانوں کی دوغلی پالیسیوں کی وجہ سے ملک کا بیڑہ غرق ہوا ہے :الحاج نیروز میاں

سوات(جی پی آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن ) کے مرکزی رہنما الحاج نیروز میاں نے کہا ہے کہ حکمرانوں کی دوغلی پالیسیوں کیوجہ سے ملک کا بیڑہ غرق ہوا ہے ملک کو چلانے کی صلاحیت نہ رکھنے والے آئندہ عام انتخابات میں جتنے کا خواب دل سے نکا ل لیں عوام کی دولت لوٹنے والے سیاستدانوں سے احتساب کا وقت قریب آگیا ہے۔

سوات کے عوام کے حقوق پر مذید سودا بازی قابل بر داشت نہیں ہے دہشت گردی اور سیلاب سے متاثرہ یہاں کہ عوام کے لئے آئی ہوئی امدادمن پسند افراد میں تقسیم کی گئی ہے سیاست میں انے کا مقصد غریب اور بے بس عوام کی بے لوث اور بلا امتیاز خدمت ہے بر سر اقتدار آکر محروم طبقوں کی غضب شدہ حقوق کے لئے ہر میدان میں اواز اٹھا ئونگا ان خیالات کا اظہار انہوں نے خوازہ خیلہ کے نواحی گائوں چمتلئی ڈنڈو میں ایک شمولیتی تقریب سے خطاب کر تے ہوئے کیا۔

اس موقع پر پی ایم ایل ن ملاکنڈ ڈویژن یوتھ ونگ کے نائب صدر افتاب علی خان اور تحصیل خوازہ خیلہ یوتھ ونگ کے صدر افتخار علی خان نے بھی خطاب کیا اور نئے شامل ہونے والے حضرت علی ۔اختر علی ۔جہان شیر ۔ ظہور ۔ فام جان اور محمداکبر کو مبارک باد پیش کی شامل ہونے والے تمام افراد نے اس عہد کا اظہار کیا کہ ہم آئندہ انتخابات میں الحاج نیروز میاں کی کامیابی کے لئے دن رات محنت کے ساتھ ان کا عوامی پیغام گھر گھر پہنچا نے کے لئے بھر پور جدوجہد کر ینگے الحاج نیروز میاں نے مذید کہاکہ تحصیل بحرین ۔مٹہ کے بعد تحصیل خوازہ خیلہ کو پی ایم ایل ن کا گڑہ بنانے کے لئے میدان میں نکلے ہیں اور اپنے قائد میاں نواز شریف کا مشن پورا کر نے کے لئے بھر پور جدوجہد کر ونگا میاں نواز شریف نے اپنے دور اقتدار میں ملک کی گھمبیر مسائل حل کئے ہیں اموٹر وئے اور ملک کو ایٹمی قوت بنانا عظیم کامیابی ہے۔

اگر ائندہ عام انتخابات میں عوام نے پی ایم ایل ن کو موقع فراہم کیا تو لوڈشیڈنگ ۔ بے روزگاری اور مہنگائی جیسے عزاب سے عوام کو نجات دلا دینگے انہوں نے کہا کہ اپر سوات کے عوام گو نا گوں مسائل سے دوچار ہیں پورے علاقے میں بے روزگاری ۔ مہنگائی سے عوام تنگ اچکے ہیں رہی سہی کسر بجلی کی ناروا لوڈشیڈ نگ نے پو را کر دی ہے اگر عوام نے مذید بھی ان جیسے مسائل پر خاموشی اختیار کی تو آئندہ نسلیں ہمیں کبھی معاف نہیں کر یگا عوام کو چاہئے کہ وہ آئندہ عام انتخابات میں ایسے لوگوں کی انتخاب عمل میں لائیں جو پھر قوم اور ملک کا خیر خواہ ہوں انہوں نے کہا کہ حلقہ این اے 30سوات 2سے الیکشن عوام کی بہتر مفاد کے لئے لڑ رہاہوں اگر میرے نیت صاف ہوں انشا اللہ اس میں کامیابی ضرور حاصل کر ونگا منتخب ہوکر علاقے کے تمام مسائل کے حل کے لئے دن رات جدوجہد ہمارے مشن ہوگا۔