خواہش ہے کہ انگلینڈ کرکٹ ٹیم پاکستان کا دورہ کرے۔ ایڈم تھامسن

Adam Thomson

Adam Thomson

کراچی : (جیو ڈیسک) برطانوی ہائی کمشنر ایڈم تھامسن نے خواہش ظاہر کی ہے کہ انگلینڈ کرکٹ ٹیم پاکستان کا دورہ کرے۔ کراچی میں ملکہ برطانیہ الزبتھ دوئم کی سالگرہ کی تقریب کے موقع پر میڈیا سے گفتگو میں ایڈم تھامسن نے کہا کہ پاکستان صرف سیاسی بحرانوں اور دہشت گردی کا شکار ملک نہیں، بلکہ یہاں ثقافتی سرگرمیاں بھی عروج پر رہتی ہیں۔

اس موقع پر وزیر بلدیات آغا سراج درانی کا کہنا تھا کہ بلدیاتی انتخابات کا اعلان اتحادیوں سے مشاورت کے بعد کیا جائیگا، یہ تاثر غلط ہے کہ پیپلز پارٹی بلدیاتی انتخابات نہیں کرانا چاہتی۔ انھوں نے کہا کہ لیاری پی پی کا گڑھ ہے، جرائم پیشہ عناصر لیاری کا امن جان بوجھ کر تباہ کرنا چاہتے ہیں تقریب میں گورنر اور وزیر اعلیٰ سندھ سمیت اعلی شخصیات نے شرکت کی۔