دہلی ٹیسٹ: بھارت نے ویسٹ انڈیز کو پانچ وکٹوں سے ہرا دیا

india won

india won

بھارت نے ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلا ٹیسٹ پانچ وکٹوں سے جیت کر تین ٹیسٹ کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کرلی۔ فیروز شاہ کوٹلہ گرانڈ نئی دہلی میں ٹیسٹ کا فیصلہ چوتھے دن ہی ہو گیا۔
بھارت نے اپنی دوسری اننگز ایک سو رنز دو کھلاڑی آٹ سے شروع کی تو انہیں فتح کیلئے مزید ایک سوچوبیس رنز درکار تھے جو انہوں نے مزید تین وکٹیں گنواکر بنا لئے۔
راہول ڈریوڈ اکتیس، سچن ٹنڈولکر چھہتر اور یوراج سنگھ اٹھارہ رنز بناکر آوٹ ہوئے۔ وی ایس لکشمن اٹھاون رنز بناکر ناٹ آوٹ رہے۔
ویسٹ انڈیز کے چندر پال پہلی اننگز میں سنچری اور دوسری اننگز میں سینتالیس رنز بنانے پر مین آف دی میچ قرار پائے۔سیریز کا دوسراٹیسٹ پیر سے کولکتہ میں شروع ہو گا۔