سانگھڑ آفت زدہ قرار، متاثرین کیلئے دو کروڑ روپے گرانٹ کا اعلان

flood

flood

سانگھڑ: وزیر اعلیٰ سندھ نے سانگھڑ ضلع کو آفت زدہ قرار دیتے ہوئے متاثرین کے لیے فوری طور پر دو کروڑ روپے گرانٹ کا اعلان کیا۔ وزیر اعلی نے جاں بحق افراد کے لواحقین کیلیے دو دو لاکھ جبکہ زخمیوں کیلیے پچاس پچاس ہزارروپے کا اعلان بھی کیا۔ سانگھڑ میں بارش اور سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے دورے کے موقع پر میڈیا سے بات چیت میں وزیراعلی سندھ نے کہاکہ متاثرین کی بحالی کیلیے بلاامتیاز کارروائی کی جا رہی ہے۔
صوبائی حکومت اپنی استعداد کے مطابق متاثرین کی بحالی کے لیے سرگرم ہے قائم علی شاہ نے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ تمام جماعتوں کے عہدیدار اور کارکنان امدادی کارروائیوں میں حصہ لیں۔